پنجاب حکومت تعلیم اورصحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے وسائل کا زیادہ تر حصہ پسماندہ علاقوں پر خرچ کررہی ہے،کمشنر بابر حیات تارڑ
جمعہ 20 مئی 2016 17:09
چیچہ وطنی ۔ 20 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 مئی۔2016ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ نے کہاہے کہ پنجاب حکومت تعلیم اورصحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے دو ر دراز علاقوں کو ترجیح دے رہی ہے اور وسائل کا زیادہ تر حصہ پسماندہ علاقوں پر خرچ کیاجارہاہے۔ وزیراعلیٰ روڈ میپ پروگرام کے تحت ان دونوں شعبوں میں اٹھائے گئے اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اور سرکاری سکولوں میں اساتذہ اوربنیادی مراکز صحت پر ڈاکٹروں کی موجودگی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔
وہ یہاں اپنے دفترمیں محکمہ صحت اور تعلیم میں بہتری کے سلسلہ میں وزیراعلیٰ روڈ میپ پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے تھے جس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حبیب جیلانی وینس کے علاوہ تینوں اضلاع کے ای ڈی اوز ہیلتھ اورایجوکیشن اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ز نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
انہوں نے محکمہ صحت کے عملے کی بنیادی مراکز صحت پر دستیابی میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا اور ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ ہسپتالوں اور مراکز صحت پر حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ دور دراز علاقوں کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولتیں فوری دستیاب ہو سکیں ۔
انہوں نے ایمرجنسی میں ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی اورکہا کہ ادویات کی خریداری کے عمل کو سہل بنایاجائے تاکہ ہیلتھ مراکز پر ادویات کی قلت نہ ہو سکے ۔کمشنر بابر حیات تارڑ نے ضلع اوکاڑہ اور پاکپتن میں سکولوں کی اچھی ریٹنگ پراطمینان کا اظہار کیا اور ای ڈی او ایجوکیشن ساہیوال کو ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتربنائیں تاکہ پنجاب بھرمیں ساہیوال ڈویژن نمایاں مقام حاصل کر سکے ۔انہوں نے 2016کی پہلی سہ ماہی میں ایجوکیشن روڈ میپ پروگرام میں ضلع اوکاڑہ کی پورے پنجاب میں پہلی پوزیشن آنے پر خوشی کا اظہار کیا اور ای ڈی او ایجوکیشن ناہید واصف کی کارکردگی کو سراہا۔مزید قومی خبریں
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.