رنگ روڈ پر بعض جگہوں سے غیر قانونی پیدل کراسنگ کے حوالے سے اجلاس
جمعہ 20 مئی 2016 19:17
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) لاہور رنگ روڈ کے بعض حصوں میں ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پیدل گزرنے والوں کے باعث حادثات کی روک تھام کے لیے ضروری ہے کہ رنگ روڈ کے ان حصوں کے اطراف میں آہنی جنگلے لگانے کی منصوبہ بندی کی جائے اور واضح خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ان خیالات کا اظہار کمشنر لاہور ڈویژن و چیئرپرسن لاہور رنگ روڈ اتھارٹی عبداﷲ خان سنبل نے رنگ روڈ پر بعض جگہوں سے غیر قانونی پیدل کراسنگ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹرز اور پولیس کمانڈنٹ نے شرکت کی۔اجلاس میں پیش کی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ سگیاں تا گلشن راوی رنگ روڈ و نیازی چوک پر کراسنگ پلوں کی بجائے لوگ سائیڈ رکاوٹوں کو پھلانگ کر سڑک عبور کرتے ہیں جس کی وجہ سے حادثات ہوتے ہیں۔(جاری ہے)
مزید برآں اجلاس کو بتایا گیا کہ رنگ روڈ کا یہ حصہ شہر کے اندر واقع ہے۔
کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ قانونی کارروائی بھی کی جائے۔ چیئرپرسن لاہور رنگ روڈ اتھارٹی عبداﷲ خان سنبل کو بتایا گیا کہ فعال رنگ روڈ پر لائٹنگ کا 53 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ 15 جون تک یہ کام 80 فیصد تک مکمل ہو جائے گا۔ کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے کہا کہ پولیس غیر قانونی پیدل گزرگاہوں کے ایسے پوائنٹس کی چیکنگ کے لیے گشت بھی بڑھائے۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.