آل پاکستان بزنس فورم کی جانب سے ایران و افغانستان کے ساتھ ریل لنک قائم کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم
جمعہ 20 مئی 2016 19:17
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) آل پاکستان بزنس فورم نے حکومت پاکستا ن کے اس منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے جس کے تحت ایران اور افغانستان تک براہ راست اور تیز ترین ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے جدید ریلوے ٹریک کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔آل پاکستان بزنس فورم کاکہنا ہے کہ اس منصوبے سے پاکستان سے قریبی ممالک تک تجارت کا تیز اور سستا ذریعہ حاصل ہوسکے گا۔
جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے تاجروں و صنعتکاروں کے ایک وفد نے گزشتہ دنوں بین البراعظمی انوسٹمنٹ کمپنی میسرز Grindrod railکے نمائندے Willem Goosenکی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کیا اور وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی۔اس ملاقات کا اہتمام جنوبی افریقہ میں پاکستانی تاجر اشفاق انور نے کیا تھا۔(جاری ہے)
جنوبی افریقہ کے وفد نے ملاقات میں پاکستان کو ریل لنک منصوبے کیلئے فنڈنگ،ریل انفرا اسٹریکچر ڈیولپمنٹ،ٹیکنالوجی کی منتقلی،افرادی قوت کی تربیت سمیت مختلف منصوبوں کیلئے لاجسٹک تعاون کی پیشکش کی۔
اس موقع پر خرم دستگیر خان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اس ریل ٹریک کو تجارتی راہداری سمجھتی ہے اور ہماری شدید خواہش ہے کہ اس ریل لنک کے ذریعے ایران اور افغانستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے،ہمارا منصوبہ ہے کہ اس ریلوے لنک کو گوادر پورٹ سے آگے اور پھر افغانستان تک لے جایا جائے جبکہ بعدایران کے ساتھ موجود ریلوے ٹریک کو بھی از سر نو بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.