تاجررمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے تقدس میں رضاکارانہ طور پر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں اعتدال پر رکھیں،ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ظاہر شاہ
ناجائز منافع خوری اور مصنوعی قلت پید ا کرنے سے گریز کریں،اجلاس سے خطاب
جمعہ 20 مئی 2016 20:23
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 مئی۔2016ء) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ظاہر شاہ نے تاجر برادری پر زور دیا ہے کہ وہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے تقدس میں رضاکارانہ طور پر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں اعتدال پر رکھیں اور ناجائز منافع خوری اور مصنوعی قلت پید ا کرنے سے گریز کریں۔انہوں نے متنبہ کیا کہ خلاف ورزی کرنے والے تاجروں اور دکانداروں کے خلاف بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔
یہ انتباہ انہوں نے ضلعی پرائس ریویو کمیٹی کے ایک اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں دوسروں کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ محمد عمیر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز خالق داد وزیر ،اقرار علی شاہ، نثار حسین، ڈی ایس پی عبدالرشید، اے ایف سی گلاب خان، تحصیل ناظم کوہاٹ ملک تیمور ،سابق ایم این اے جاوید ابراہیم پراچہ، منظور پراچہ شیر خان بنگش، عابد پراچہ اور مختلف تاجر یونین کے صدور اور نمائندوں نے شرکت کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.