کوئی مقدس گائے نہیں، احتساب سب کا بلا تفریق ہونا چاہئے، زاہد خان
جمعہ 20 مئی 2016 20:25
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 مئی۔2016ء)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے کہا ہے کہ بد عنوانی کے ناسور نے ریاست کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں ۔آمرانہ ذہنیت نے قیام پاکستان سے ہی حقیقی سیاسی قیاست کو دیوار سے لگا کر سیاست کو کاروبار بنایا اور اختیارات کے غلط استعمال سے ناجائز ذرائع کے ذریعے لوٹ مار کے ساتھ ساتھ بنکوں سے بھاری قرضے بھی معاف کرائے گئے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ اے این پی ریاستی معاملات کو عوامی نمائندوں کے ذریعے چلانے کی حامی ہے۔
آف شور کمپنیوں بیرون ملک سرمایہ کاری،ناجائز دولت کے علاوہ آمرانہ ادوار میں اربوں ڈالر بیرونی امداد ہڑپ کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جانی چاہئے۔افغان جہاد کے نام پر آنے والی بیرونی امداد کو سیاست دانوں کے خلاف استعمال کرتے ہوئے قوم کو بھی تقسیم کر کے قومی جرم کیا گیا۔(جاری ہے)
زاہد خان نے کہا کہ آف شور کمپنیوں اور احتساب کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے۔
اے این پی سمجھتی ہے کہ آذاد اور خودمختار کمیشن کے ذریعے احتساب بلا تفریق کیا جانا چاہئے۔کوئی مقدس گائے نہیں ہے۔زاہد خان نے کہا کہ خیبر پختون خواہ میں خیبر بنک ہڑپ کرنے کی کوشش کی گئی ۔پودا کاری کے نام پر اربوں کی بدعنوانی کے علاوہ ہر شعبے میں لوٹ مار شروع ہے ۔ صوبہ خیبر پختون خواہ میں وزیر اعلی اور کابینہ کی کھلے عام بد عنوانیوں کے خلاف بھی آذاد کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے جو پالیسی بیان جاری کیا ہے پارٹی کے قائدین باچا خان او رولی خان بھی علاقائی معاملات کو حل کرنے اور اندرونی خلفشار کے خاتمے کیلئے آواز بلند کرتے رہے ہیں۔اب بھی وقت ہے کہ اے این پی کی قومی پالیسی پر توجہ دی جائے یہ نہ ہو کہ ماضی کی طرح معاملات پھر ہاتھ سے نکل جائیں۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.