چمن قلعہ عبداﷲ میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے،عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے اقدامات کیے جائیں،اغواء کیے گئے افراد کو بازیاب کروایا جائے
جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر ڈاکٹر محمد ابراہیم ،قاری عطاء اﷲ مسلم ودیگر کا بیان
جمعہ 20 مئی 2016 20:52
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مئی۔2016ء ) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر ڈاکٹر محمد ابراہیم ،قاری عطاء اﷲ مسلم ،قلعہ عبداﷲ کے امیر قاری امداد اﷲ نے کہ چمن قلعہ عبداﷲ میں امن وامان کا فقدان ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے وحکومت امن کے قیام عوام کی جان ومال محفوظ بنانے میں یکسر ناکام ہوئے ہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے قانون کے نفاذ کے بجائے مفادات کیلئے سرگرم عمل ہیں چمن شہر میں اغواء برائے تاوان ،سٹریٹ کرائمز ،چوری ڈکیتی حتیٰ کہ صحافی تک محفوظ نہیں معززشہری قبائلی عمائدین اور صحافی تک اغواء ہوجاتے ہیں پریشان حال عوام انصاف اورامن کے قیام کیلئے درپدر کی ٹوکریں کھارہے ہیں ۔
چمن کے عوام کاکوئی پرسان حال نہیں ۔گنتی کے چند سیکورٹی اہلکار وی آئی پی کی خدمات میں مصروف ہیں ۔(جاری ہے)
مرکزی سرحدی تجارتی شہر بدامنی کی وجہ سے تباہی وبربادی کامنظر پیش کر رہاہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت چمن کے اغواء وغائب کیے گیے قبائلی افراد ،صحافی وشہریوں کو فوری بازیاب کرکے ملوث مجرموں کو قرارواقعی سزادیں تاکہ آئندہ اس قسم کی واقعات سے نجات ملیں اور عوام سکھ کا سانس لے سکیں ۔
بدقسمتی سے حکومت میں اچھی خاصی نمائندگی کے باوجود چمن کے شہریوں کاکوئی ولی وارث نہیں منتخب نمائندے اور سیکورٹی کے ذمہ داران اپنے ذاتی مسائل حل کرنے ومفادات کے حصول میں مگن ہے جماعت اسلامی مظلوم عوام وشہریوں کے ساتھ ہے ہم ہرقسم کی زیادتی ظلم ،بدامنی کے خلاف ہے حکومت وقت اور سیکورٹی فورسزکے اعلیٰ حکومتی ادارے اہلیان چمن وقلعہ عبداﷲ کے عوام کے مسائل پریشانیوں اور بدامنی سے نجات پر توجہ دیں تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں بصورت دیگر جماعت اسلامی اہلیان چمن ،سیاسی سماجی تنظیموں اور عوام کیساتھ ملکر چمن کے مسائل کے حل ،بدامنی وراشی آفیسران کے خلاف بھر پورعوامی جدوجہد کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.