کارکن کو مار کر اسکی لاش پر سیاست متحدہ کا پرانا وطیرہ ہے،شمشاد غوری
ملیر میں پندرہ روز میں تین مہاجر کارکن زخمی کئے جاچکے ہیں ،انتظامیہ نوٹس لے
جمعہ 20 مئی 2016 22:07
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے وائس چیئرمین شمشاد خان غوری نے کہا کہ ملیر میں اپنے ہی کارکن کو مار کر اسکی لاش پر واویلہ مچانا متحدہ کا پرانا وطیرہ ہے،مافیا جماعت اپنے اندرونی اختلافات پر پردہ ڈالنے کیلئے ایک بار پھر لاشوں کی سیاست کررہی ہے ،یہ اور بات ہے کہ سیکیورٹی اداروں کے ٹارگٹڈ آپریشن کی وجہ سے اسے عوام کے خون کی ہولی کھیلنے کا موقع نہیں مل رہا جس کی وجہ سے اپنے ہی کارکنوں کو ٹھکانے لگا کر اسکور پورا کررہی ہے ،انتظامیہ نوٹس لے ۔
عارضی بیت الحمزہ سے جاری کردہ بیان میں شمشاد خان غوری نے کہا کہ اپنے گناہوں اور بربریت کا مہاجر قومی موومنٹ کے سر تھونپ کر دہشت گرد جماعت اپنے گناہوں پر پردہ نہیں ڈال سکتی ،گذشتہ پندرہ روز کے دوران مہاجر قومی موومنٹ کے پرامن کارکنان اور انکے گھروں پر دہشت گرد حملہ کررہے ہیں جسکے نتیجے میں تین کارکنان شدید زخمی کئے جاچکے ہیں اسکے علاوہ فہد کے قتل کی آڑ لے کر چیئرمین آفاق احمد کی تصاویر پھاڑی اور کارکنوں پر تشدد کیا جارہا ہے جسکی وجہ سے کارکنان میں شدید اشتعال پیدا ہورہا ہے ،چونکہ تصادم کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن کرچکے ہیں اس لئے کارکنان کو مسلسل صبر کی تلقین کررہے ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.