آکو پنکچر کو سرکاری طور پر تسلیم کرکیےونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے، ڈاکٹر محمد محسن
جمعہ 20 مئی 2016 22:41
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مئی۔2016ء) میڈیکل آکو پنکچر ایسوسی ایشن آف پاکستان کا ہفتہ وار اہم اجلاس بانی صدر ڈاکٹر محمد محسن کی زیر صدارت مرکزی دفترآکوپنکچرہاؤس251-G1 جوہر ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوا جس میں تنظیمی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں ڈاکٹر محمد عامر داؤد، ڈاکٹرمحمد رمضان ہاشمی، ڈاکٹر محمد افضل میو، ڈاکٹر شبیر عنایت، ڈاکٹر حفیظ چوہان، ڈاکٹر علی محمد بلال، ڈاکٹر وسیم انور، ڈاکٹر انعم حاجرہ اور ڈاکٹر صومیہ داؤد نے شامل تھے ۔
ڈاکٹر محمد محسن نے اجلاس میں بتایا کہ مارچ 1998ء میں پہلی انٹرنیشنل کانگرس منعقدہ لاہور کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے یہ اعلان کیا تھا کہ ٓاکو پنکچر کو سرکاری طور پر تسلیم کیا جائے گا اور یونیورسٹی کے قیام کے لیے ایسوسی ایشن کو تمام فنڈنگ مہیا کی جائے گی۔(جاری ہے)
ڈاکٹر محمد محسن نے کہا کہ متعلقہ اداروں کی منظوری کے باوجود عدم توجہ کے باعث یہ دونوں وعدے عرصہ اٹھارہ سال گزرنے کے باوجود حقیقت میں ڈھلنے کے منتظر ہیں۔
ڈاکٹر محمد محسن نے وزیر اعظم سے اس سلسلے میں ذاتی توجہ کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان دو فیصلوں پر دس ہزار سے زیادہ آکوپنکچر ڈاکٹروں کامستقبل وابستہ ہے۔ ڈاکٹرمحمد محسن نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھی اس معاملہ پر غور کی درخواست کی ہے کیونکہ اس سلسلے کی ایک فائل محکمہ صحت پنجاب کے پاس بھی موجود ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.