ساہیوال میں لو لگنے اور گرمی کی شدت سے پانچ افراد جاں بحق،درجنوں ہسپتال داخل
رامے ٹاؤن کا ٹرانسفارمر جل گیا چودہ گھنٹے سے بجلی کی سپلائی معطل ، علاقہ کے باسی گرمی کی شدد ت سے نڈھال
ہفتہ 21 مئی 2016 17:20
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مئی۔2016ء) ضلع ساہیوال میں گرمی کی لہر میں اضافہ کے بعد لو لگنے اور شدید گرمی سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے ۔ جبکہ درجنوں کو بیہوشی کی حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے اور درجہ حرارت روا سال کی بلند ترین سطح 48سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ۔رامے ٹاؤن کا ٹرانسفامر بھی جل گیا۔
(جاری ہے)
چک 6-86آر کی پندرہ سالہ لڑکی ثمن ، جہاز گراؤنڈ کا ساٹھ سالہ محمد ریاض ، چک 5-44ایل کی تیس سالہ رحمت بی بی ، مسلم بن عقیل کالونی کی نوے سالہ شگفتہ اور جیون سٹی کالونی کا ساٹھ سالہ ظہور احمد لو لگنے اور شدید گرمی سے بیہوش ہو گئے جن کو فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہا ں وہ دم توڑ گئے جبکہ کھیتوں میں کام کرنے اور زیر تعمیر عمارتوں میں مزدوری کرنے والے درجنوں افراد گرمی کے سبب بیہوش ہو گئے جن کو فوری طور پر ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں تین کی حالت نازک ہے۔
گرمی کی شددت کے سبب رامے ٹاؤن کا ٹرانسفار مر بھی جل گیا جس کی وجہ سے رامے ٹاؤن کالونی کی بجلی کی سپلائی چودہ گھنٹے سے معطل ہے لیکن واپڈا حکام نے بھی بجلی کی سپلائی ٹرانسفارمر تبدیل کر کے بحال نہیں کی جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرمی کی شددت میں اضافہ کا امکان ہے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.