اے آئی آئی بی اور یورپین بینک نے پاکستان میں ایم فور ہائی وے پر مشترکہ سرمایہ کاری کے لئے غور شروع کر دیا

ہفتہ 21 مئی 2016 21:11

اے آئی آئی بی اور یورپین بینک نے پاکستان میں ایم فور ہائی وے پر مشترکہ ..

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مئی۔2016ء ) ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک اور یورپین بینک آف ری کنسٹریکشن اینڈ ڈویلپمنٹ نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے پاکستان میں ایم فور ہائی وے سمیت تاجکستان اور ازبکستان کے مابین شاہراہ کی تعمیر پر سرمایہ کاری کے لئے مشترکہ اتفاق رائے قائم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے ۔ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک(اے آئی آئی بی) کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپین تعمیر نو کے بینک کے ساتھ پاکستان میں ایم فور ہائی وے سمیت تاجکستان اور ازبکستان کے مابین شاہراہ پر مشترکہ سرمایہ کاری کے لئے گفت وشنید جاری ہے ۔

ایم فور ہائی وے اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے مابین شاہراہ کی تعمیر چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا اہم حصہ ہیں ۔

(جاری ہے)

دونوں منصوبے چین کے ساتھ رابطہ سازی کے لئے اہم کردارادا کریں گے ۔فی الوقت دوشنبے سے شروع ہونے والی شاہراہ اے ایچ66 چین کے صوبہ سنکیانگ سے رابطہ کاری کے لئے استعمال ہو رہی ہیں جسے قراقرم ہائی وے کے ساتھ ملایا جائے گا جو کہ چین اور پاکستان کے مابین اہم رابطہ کی سٹر ہے ۔ عالمی ترقیاتی بینک بھی اے آئی آئی بی کے ساتھ مختلف منصوبوں پر سرمایہ کاری کے لئے گفت وشنید میں مصروف ہے تاہم ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ حتمی طور پر یہ دونوں مالیاتی ادارے کن منصوبوں پر اکٹھے کام کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :