ماہرین زراعت کی نیاب اور رائس ریسرچ ا نسٹیٹیو ٹ کا دھان کا تصدیق شدہ بیج کاشت کرنے کی ہدایت

اتوار 22 مئی 2016 14:12

فیصل آباد۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء ) ماہرین زراعت نے دھان کے کاشتکاروں کو زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے پنجاب سیڈ کارپوریشن کے قائم کردہ مراکز اور مقررہ ڈیلرز کے علاوہ نیاب فیصل آباد ، رائس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کالا شاہ کاکو اور پرائیویٹ کمپنیوں سے پنجاب سیڈ کارپوریشن کا منظور و تصدیق شدہ بیج حاصل کر کے کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

انہوں نے بتایاکہ کاشتکار دھان کی کاشت کیلئے ترقی دادہ اور منظورشدہ موٹی اقسام کے ایس 282 ، نیاب اری 9، اری 6، کے ایس کے 133 ، کے ایس کے 434 اور باسمتی اقسام میں سپر باسمتی، بی ایس 2، باسمتی 515، باسمتی 385، باسمتی 2000، باسمتی 370، شاہین باسمتی، باسمتی پاک /کرنل باسمتی ، باسمتی 198، ہائبرڈ اقسام وائے 26، پرائیڈ،شہنشاہ 2 ، بی ایچ بی 71، پی کے 386 کاشت کر سکتے ہیں جبکہ انہوں نے دھان کی ممنوعہ اقسام سپر فائن ،کشمیرا،مالٹا، ہیرو،سپرااور 386 کی کاشت نہ کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے کیونکہ ان اقسام کا چاول انتہائی ناقص اور ملاوٹ کی وجہ سے عالمی منڈی میں انتہا ئی کم قیمت کاحامل ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دھان کاصرف منظور شدہ بیج ہی استعمال کیا جائے اور بیج کی کاشت سے قبل اسکوپھپھوند کش زہر لگا دیا جائے تاکہ فصل کو بکائنی اور پتوں کے بھورے جھلساؤ سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :