نریندر مودی کے قریبی ساتھی انوراگ ٹھاکر بی سی سی آئی کے بلامقابلہ نئے صدر منتخب
اتوار 22 مئی 2016 16:58
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی ) کی جنرل کونسل نے انوراگ ٹھاکر کو متفقہ طور پر بی سی سی آئی کا نیا صدر منتخب کر لیا ،انو راگ ٹھاکر بی سی سی آئی کے سب سے نوجوان صدر بن بھی گئے ہیں، انوراگ ٹھاکر کے بورڈ صدر بننے کے بعد اجے شرکے کو بی بی سی سی آئی کا نیا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ اتوار کو بی سی سی آئی ترجمان کے مطابق بی سی سی آئی کی صدارت کیلئے صرف انوراگ ٹھاکر کی جانب سے ہی کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے تھے۔
بورڈ کے مطابق انوراگ ٹھاکر کی نامزدگی مشرقی زون کے تمام 6 مکمل ارکان کی جانب سے ہوئی ہے،بی سی سی آئی سپیشل جنرل میٹنگ میں انوراگ ٹھاکر کو باقاعدہ بورڈ کا صدر منتخب کرلیا گیا ۔اس سے پہلے ششانک منوہر کے استعفے کی وجہ بی سی سی آئی کے صدر کا عہدہ خالی ہو گیا تھا۔(جاری ہے)
اور ششانک منوہر نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے چیئرمین کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے استعفی دیا تھا۔
چند روز قبل ششانک منوہر کو آئی سی سی کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔انوراگ ٹھاکر ستمبر 2017تک بی سی سی آئی کے صدر رہیں گے۔انوراگ ٹھاکر ہندوستانی پارلیمنٹ میں حکمراں جماعت بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی)کے رکن ہیں اور وزیراعظم نریندرمودی کے قریبی ساتھی ہیں۔ٹھاکر ششانک منوہر کی جگہ لے رہے ہیں جنھوں نے آئی سی سی کا پہلا آزاد چیئرمین بننے کیلئے عہدے سے استعفی دیا تھا۔واضح رہے کہ دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے سربراہ کو دنیا کے مضبوط سربراہ کے طورپر گردانا جاتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.