آسٹریلین ٹی وی رپورٹر سے گفتگو مذاق تھی ، گیل نے فلنٹوف ،چیپل کو آڑے ہاتھوں لے لیا
منگل 24 مئی 2016 14:11
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24مئی ۔2016ء ) ویسٹ انڈین اوپننگ بیٹسمین کرس گیل نے آسٹریلین ٹی وی رپورٹر کے ساتھ بگ بیش ٹی ٹونٹی میں نازیبا گفتگو کو مذاق قراردیتے ہوئے اپنے ناقدین اینڈریو فلنٹوف اور این چیپل پر شدید تنقید کر ڈالی ۔ جمیکن بلے باز نے اپنی آپ بیتی میں لکھا کہ بگ بیش میں پیش آنے والا واقعہ محض دل لگی تھا، انہوں نے رپورٹر سے مذاق کیا اور پس منظر میں چینل ٹین کی ٹیم کے ہنسنے کی آواز سنی جا سکتی ہے لیکن انکے اوپر بیٹھے لوگوں نے اسے عالمی ایشو بنا ڈالا ۔
گیل نے خود پر تنقید کرنے والے سابق کینگرو اوپنر کرس روجرز کو جھوٹا قرار دینے کے ساتھ ساتھ یاد دلایا کہ ان دونوں نے بہت سی راتیں مختلف بارز میں گزاری رکھی ہیں ، انہوں نے اینڈریو فلنٹوف سے کہا کہ لگتا ہے کہ فلنٹوف وہ وقت بھول گئے ہیں جب وہ ان کی شارٹ گیندوں کو بائونڈری کی راہ دکھایا کرتا تھا ۔(جاری ہے)
کرس گیل نے این چیپل سے کہا کہ آپ پر تو خود ویسٹ انڈیز میں ایک آفیشل کو مکا جڑنے پر کیس ہوا تھا ، اگر آپ مجھ پر پابندی لگانا چاہتے ہیں تو بہتر یہ ہوگا کہ آپ پوری کرکٹ پر ہی پابندی لگا دیں ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ 36 سالہ کرس گیل ان دنوں ایک نئے تنازع میں الجھ چکے ہیں ، ان پر برطانیہ کے ٹائمز میگزین کی صحافی شارلوٹ ایڈورڈز سے شرمناک گفتگو کرنے کا الزام عائد کیا جارہا ہے ۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.