ریاض: 40,000 بنگلہ دیشی گھریلو خادماؤں کو واپس بھیج دیا گیا
منگل 24 مئی 2016 15:12
ریاض: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔24مئی 2016ء) : ریکروٹمنٹ آفس سے وابسطہ شخصیت حسین الحارثی نے کہا ہے کہ مملکت میں سے تقریباََ 50فیصد تک بھرتی کی گئی بنگلہ دیشی خادمائیں واپس بھیج دی گئی ہیں۔ اور اگر ان کی کل تعداد کا اندازہ لگایا جائے تو وہ تقریباََ 40,000کے قریب بنتی ہے۔
(جاری ہے)
الحارثی نے بنگلہ دیشی خادماؤں کے واپس بھیجے جانے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ متعدد بنگلہ دیشی خادماؤں نے مکمل تربیت نہیں لی تھی، زبان کو سیکھنے میں کافی دشواری کا سامنا تھا، اور سب سے بڑھ کر سعودی کلچر کو بہتر انداز سے سمجھ اپناہ نہیں سکیں تھیں۔
جس وجہ سے ان کے کام کرنے میں رکاوٹ پیدا ہو رہی تھی۔ ریکروٹ کی گئی خادمہ کو سپانسر کی طرف سے تین ماہ کا وقت دیا جاتا ہے تاکہ وہ دیکھ سکے کہ خادمہ کام کر سکتی ہے یا نہیں ۔ تین ماہ میں کام نہ سیکھنے والی خادمہ کو اکثر گھر بھیج دیا جاتا ہے۔ الحارثی نے کہا کہ بنگلہ دیشی سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ملک میں بنگلہ دیشی خادماؤں کو مملکت میں بھیجنے سے پہلے تربیت دینے کے لیئے سنٹر قائم کرنے کا سوچ رہے ہیں ، تا کہ مملکت میں تربیت یافتہ بنگلہ دیشی خادمائیں آئیں اور بہتر طریقے سے کام کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
ووٹر پی ٹی آئی سے واحد ایک مطالبہ کررہا کہ عمران خان کو باہر کیسے نکالنا ہے؟
-
شہبازشریف وزیراعظم بن تو گئے ہیں لیکن معتبر یا کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.