الفلاح ڈسٹرکٹ ساؤتھ فٹ بال چمپئن شپ، حیدری بلوچ، لیاری لیبر سینٹر اور موسیٰ لاشاری میموریل کلب کامیاب
منگل 24 مئی 2016 15:26
کراچی ۔ 24 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مئی۔2016ء) الفلاح ڈسٹرکٹ ساؤتھ فٹ بال چمپئن شپ میں حیدری بلوچ کلب نے محمڈن کلب کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ ککری گراؤنڈ لیاری میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی۔
(جاری ہے)
تاہم دوسرے ہاف میں حیدری بلوچ کی جانب سے سومار نے فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کو کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا۔
دوسرا میچ جو کہ لیاری لیبر سینٹر اور تاج مسلم کے درمیان کھیلا گیا لیاری لیبر سینٹر نے یکطرفہ مقابلے کے بعد تاج مسلم کو 5-0 سے شکست دے دی۔ لیاری لیبر سینٹر کی جانب سے رحمان نے 2 جبکہ حسنین، لیاقت اور پرویز یونس نے ایک ایک گول اسکور کئے۔ کھیلے گئے تیسرے میچ میں موسیٰ لاشاری میموریل کلب نے سن آف بلوچ کلب کو پنالٹی ککس پر شکست دے دی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منائی جائے گا
-
محسن نقوی پی ایس ایل کے میچز کوئٹہ میں کرانے کے خواہشمند
-
پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کا مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو بھیج دیا
-
پاکستان کیخلاف سیریز کے لیے آئرلینڈ کے ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان، اہم پیسر نے آئی پی ایل کو ترجیح دیدی
-
پی ایس ایل 10، زلمی کے مالک کا پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ
-
محمد عامر کی آئرلینڈ کی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت مشکوک
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.