پاکستان امن پسند ملک ہے،دنیا کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے ہر طرح کی قربانی دی ہے۔گورنرپنجاب
پاکستان کی قربانیوں کو ہر سطح پر سراہا جا رہا ہے،دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے ہمیں ذاتی اختلافات کو بھلاکر ایک ہونا ہو گا،ضرب عضب کی کامیابی پوری دنیا کے لیے امن و محبت کا پیغام لے کر آئے گی۔رفیق رجوانہ کی دوست ملکوں کے زیر تربیت آرمی آفیسرز سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ منگل 24 مئی 2016 17:14
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24مئی۔2016ء) :گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جس نے دنیا کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے ہر طرح کی قربانی دی ہے اور پاکستان کی قربانیوں کو ہر سطح پر سراہا جا رہا ہے، دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے ہمیں اپنے ذاتی اختلافات کو بھلاکر ایک ہونا ہو گاتاکہ امن کے دشمنوں کو اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہونے دیا جا سکے۔
ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے پاکستان میں زیر تربیت مختلف دوست ملکوں کے آرمی آفیسرز سے گفتگو کے دوران کیا ،جنہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں ان سے ملاقات کی ۔ وفد کی قیادت لیفٹینٹ کرنل سجاد رضا کررہے تھے۔ گورنر پنجاب نے کا کہا کہ دوست ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دے کر ایک دوسرے کے مسائل حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے ، ہمیں ایک دوسرے کی طاقت بنتے ہوئے ہر ایسے معاملے پر ایک دوسرے کو سپورٹ کرنا ہوگا جس سے دنیا کو اختلافات اور مسائل سے دور کیا جا سکے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.