کراچی، مسلم لیگ(ق) یوتھ ونگ کا ممتاز تاجر شیر خان اچکزئی کے اغوا پر اظہار تشویش
شیر خان اچکزئی کو اغوا ہوئے کئی روز گزر چکے ،تاحال ان کا بازیاب نہ ہونا صوبائی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،سید فرحان علی شاہ
منگل 24 مئی 2016 18:07
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) یوتھ ونگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید فرحان علی شاہ نے مسلم لیگ (ق)ضلع قلعہ عبداﷲ کے نائب صدر اور چمن کے ممتاز تاجر شیر خان اچکزئی کے اغوا پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شیر خان اچکزئی کی بازیابی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں ۔منگل کو جاری ایک بیان میں فرحان علی شاہ نے کہا کہ حکومت بلوچستان قیام امن میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔
اغوا برائے تاوان اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں تشویش ناک حد اضافہ ہوگیا ہے ۔پارٹی رہنما شیر خان اچکزئی کو اغوا ہوئے کئی روز گذر چکے ہیں لیکن تاحال ان کا بازیاب نہ ہونا صوبائی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے لیے بلوچستان کے لیے اہم ایک حصہ ہے اور وہاں قیام امن سے پورے ملک کا مستقبل وابستہ ہے لیکن افسوسناک صورت حال یہ ہے کہ سکیورٹی فورسز کے بیش بہا قربانیوں کے باوجود صوبائی حکومت ان قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو اپنی نااہلی سے ضائع کرنے پر تلی ہوئی ہے ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.