اگر کسی طالب علم نے بورڈ کے علاوہ کسی شخص یا پرائیویٹ ادارے سے ایڈمٹ کارڈز حاصل کیے ہیں تو وہ فوری طور پر انٹربورڈ آفس سے اپنے ایڈمٹ کارڈز کی تصدیق کروالیں،تاکہ کسی مشکل سے محفوظ رہیں،اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین محمد اختر غوری
منگل 24 مئی 2016 20:13
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین محمد اختر غوری نے طالب علموں، والدین اور اساتذہ سے کہا ہے کہ اگر کسی طالب علم نے بورڈ کے علاوہ کسی شخص یا پرائیویٹ ادارے سے ایڈمٹ کارڈز حاصل کیے ہیں تو وہ فوری طور پر انٹربورڈ آفس سے اپنے ایڈمٹ کارڈز کی تصدیق کروالیں،تاکہ کسی مشکل سے محفوظ رہیں، ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے جعلی ایڈمٹ کارڈز کی شکایات سامنے آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی بھی طالب علم کو انٹربورڈ میں کوئی بھی کام ہے تو وہ برا ہ راست انٹربورڈ آفس سے رجوع کریں، اپنے کاموں کیلئے بورڈ کے علاوہ کسی سے رابطہ نہ کریں ایسی صورت میں نتائج کی ذمہ داری انہی پر عائد ہوگی۔(جاری ہے)
چیئرمین بورڈ محمد اختر غوری نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک روز قبل تین طالبات ایڈمٹ کارڈ پر درج امتحانی مرکز موجود نہ ہونے کی شکایت لے کر بورڈ آفس آئیں، جب ان کے پاس موجود ایڈمٹ کارڈز چیک کیے تو وہ جعلی ثابت ہوئے جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر اس واقعہ کی تہہ تک پہنچانے کیلئے بورڈ افسران کو تحقیقات کا حکم دیا، البتہ، چونکہ جعلی ایڈمٹ کارڈ کے معاملہ میں طالبات کا کوئی قصور نہیں تھا اس لئے چیئرمین انٹربورڈ محمد اختر غوری کی خصوصی ہدایات پر ان غریب اور مستحق طالبات سے بغیر کوئی فیس لیے انہیں فوری طور پر ایڈمٹ کارڈز جاری کردیئے گئے تاکہ ان کا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچایا جاسکے۔
محمد اختر غوری کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کا خیال رکھتے ہیں کہ کوئی طالب علم امتحانات میں شریک ہونے سے محروم نہ رہ جائے۔دریں اثناء اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی طرف سے ڈی آئی جی ساؤتھ کو خط لکھنے کے بعد پولیس نے جعلی ایڈمٹ کارڈز بنا کر طالب علموں کو لوٹنے والے گروہ کے سرکردہ رکن سروہاب کو گرفتار کرلیا ہے جس کا تعلق سن لائٹ کوچنگ سینٹر کھارا در سے بتایا جاتا ہے، پولیس اس منظم گروہ کے دیگر اہم افراد کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مار رہی ہے، پولیس اور اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران نے جعلی ایڈمٹ کارڈز کے معاملہ کی اہمیت کے پیش نظر ذمہ داروں کیخلاف سخت اور فوری کارروائی کی ہدایات جاری کردی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.