وزیراعلیٰ شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس، صوبائی بجٹ 2016-17 کے اہم خدو خال کا جائزہ لیاگیا
ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کرکے اعلی مثال قائم کی، اسی پالیسی کو آگے بڑھائینگے‘صوبے کے عوام کی پائیدار ترقی و خوشحالی اور مستحکم معیشت کے اہداف کے حصول پر خصوصی توجہ دی جائے گی‘ جنوبی پنجاب کے اضلاع کی ترقی اور خوشحالی کیلئے گزشتہ برسوں کی طرح آبادی کے تناسب سے زیادہ وسائل مختص کئے جائینگے‘ پنجاب آڈٹ اتھارٹی کے قیام کا جائزہ لیا جائے اوراس ضمن میں قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھ کر فوری طورپر اقدامات کیے جائیں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب
منگل 24 مئی 2016 20:16
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت آج یہاں اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی بجٹ 2016-17 کے اہم خدو خال اور ترجیحات کے تعین کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت متوازن ترقی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
پسماندہ اور دور دراز علاقوں کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صوبے کے عوام کی پائیدار ترقی و خوشحالی اور مستحکم معیشت کے اہداف کے حصول پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ جنوبی پنجاب کے اضلاع کی ترقی اور خوشحالی کیلئے گزشتہ برسوں کی طرح آبادی کے تناسب سے زیادہ وسائل مختص کئے جائیں گے کیونکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت متوازن ترقی پر یقین رکھتی ہے،یہی وجہ ہے کہ دیہی معیشت کی ترقی و خوشحالی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں اورپسماندہ علاقوں میں بسنے والے افراد کی فلاح وبہبود کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں شروع کیے گئے ہیں اور ان منصوبوں کی تکمیل سے ان علاقوں میں بسنے والے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا اور انہیں جدید سہولتیں میسر آئیں گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں جو ڈیشل کمیشن کے رولز میں ترامیم کا اجلاس ملتوی بے نتیجہ ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.