امریکی ڈرون حملوں کیخلاف کچہری چوک ملتان پر احتجاجی مظاہرہ‘ امریکی پرچم نذر آتش
منگل 24 مئی 2016 20:16
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء ) ڈسٹرکٹ عوامی اصلاحی کمیٹی کے زیراہتمام ڈرون حملوں کے خلاف کچہری چوک ملتان پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور اس موقع پر امریکی پرچم نذر آتش کیا گیا ۔احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے امریکہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
(جاری ہے)
احتجاجی مظاہرے کی قیادت ڈسٹرکٹ عوامی اصلاحی کمیٹی کے سرپرست اعلی حمزہ شاہد لودھی نے کی جبکہ اس موقع پر سید سہیل شاہ، باسط قریشی ، ارشد صابری، مرزا توفیق بیگ ، مرزا عادل، ظفر عزیز گل، جہانگیر خان ، حفیظ جوئیہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگی رہنما حمزہ شاہد لودھی نے کہ ڈرون حملے ملکی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں جس کی وجہ سے آج پوری قوم میں بے چینی کی فضا پھیل گئی ہے کہ ایک بار پھر امریکہ وطن عزیز پاکستان پر ڈرون حملے کر رہا ہے۔ پہلے ہی دہشت گردی کے خلاف پاکستان بہت قربانیاں دے چکا ہے۔ امریکہ کی ایسی پالیسوں کے خلاف حکومت پاکستان کو نہ صرف احتجاج کرنا چاہیے بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی آواز بلند کرنی چاہیے کہ امریکہ کو کسی دوسرے کے ملک میں مداخلت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔مزید قومی خبریں
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
-
روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 15 نانبائی جیل منتقل
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.