اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے خاتون کی دوکان پر قبضہ کرنے اور گھر میں گھس کر متعدد بار تشدد کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او شالیمار سے دس مئی کو جواب طلب کر لیا
منگل 24 مئی 2016 21:16
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی عدلات نے خاتون کی دوکان پر قبضہ کرنے اور گھر میں گھس کر متعدد بار تشدد کا نشانہ بنانے کا عدالتی حکم کے باوجود مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او شالیمار سے دس مئی کو عدالت پیش ہوکر جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف نے خاتون مسماة فرہت ندیم کی طرف سے مقدمے کے اندراج کی درخواست کی سماعت کی‘ عدالت نے ایس ایچ او شالیمار کو عدالت طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے اپنا جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا۔
مسماة فرحت ندیم کے سوتیلے بھائیوں نے اس کی دوکان جو کہ سیکٹر ایف ٹین ون مین واقعہ ہے خاتون کے سوتیلے بھائی راجہ وحید نے ان کی غیر موجودگی میں دوکان کے تالے توڑے قیمتی سامان و کاغذات وغیرہ چوری کرلیے ‘ جس کے بعد 13 اپریل کو تھانہ شالیمار میں درخواست دی گئی اور عدالت میں بھی مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دائر کی گئی مگر تھانہ شالیمار پولیس نے ملزم کو گرفتار نہ کیا جس کے بعد ملزم راجہ وحید دیگر افراد کے ساتھ میرے گھر میں داخل ہوا اور مجھے برہنہ کرکے تشدد کیا اور ایک دن میں دو بار مجھ پر تشدد کیا جس پر ریسکیو 15 کو اطلاع کی گئی جس پر ملزمان وک حوالات میں بند کیا گیا لیکن ان کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.