پانامہ لیکس کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے ،اس سے پیچھے نہیں ہٹا جا سکتا‘وزیراعظم اور زرداری کی ملاقات ہو گئی تو اس کے معنی کچھ اور نکالیں گے
پیپلزپارٹی کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات قمرزمان کائرہ کی میڈیا گفتگو
منگل 24 مئی 2016 21:22
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) پیپلزپارٹی کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات قمرالزمان کائرہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور آصف زرداری کی ملاقات میں ہونے والی بات چیت کا علم نہیں‘ پانامہ لیکس کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے جس سے پیچھے نہیں ہٹا جا سکتا، وزیراعظم اور زرداری کی ملاقات ہو گئی تو اس کے معنی کچھ اور نکالیں گے۔
منگل کولندن میں مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری کی ملاقات پرمیڈیا سے گفتگو میں ردعمل دیتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اور آصف علی زرداری پرانے دوست ہیں اور ہو سکتا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کوئی پیغام رسانی کر رہے ہو البتہ اس ملاقات میں کیا بات چیت ہوئی اس کا مجھے کوئی علم نہیں ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جس حیثیت سے بھی گئے ان کو انکار نہیں کیا جا سکتا البتہ پانامہ لیکس پر پیپلز پارٹی اپنے موقف پر قائم ہے جو بالکل واضح ہے اور اس سے پیچھے نہیں ہٹا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف یہاں تو پورا زور لگا رہے تھے اور جلسے کر رہے تھے لیکن پھر دل کا علاج کرانے لندن چلے اور وہاں شاپنگ کر رہے ہیں اور کھانے بھی کھائے جا رہے ہیں۔وزیراعظم نواز شریف اور آصف علی زرداری کی ملاقات سے متعلق سوال کے جواب پر قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ دونوں رہنماں کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں اور نہ ہی کوئی امکان ہے اور میں بھی یہ سمجھتا ہوں کہ یہ وقت ملاقات کیلئے مناسب نہیں ہے کیونکہ اگر یہ ملاقات ہوئی تو پھر اس کے معنی کچھ اور نکالے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.