بھارت ایران چاہ بہار بندر گاہ کا منصوبہ ایران پر عائد عالمی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے: امریکی سینیٹرز

muhammad ali محمد علی منگل 24 مئی 2016 21:49

بھارت ایران چاہ بہار بندر گاہ کا منصوبہ ایران پر عائد عالمی پابندیوں ..

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24مئی۔2016ء) امریکی سینیٹرز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت ایران چاہ بہار بندر گاہ کا منصوبہ ایران پر عائد عالمی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹرز نے بھارت ایران چاہ بہار بندرگاہ منصوبے پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی سینیٹرز کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھارت ایران چاہ بہار بندر گاہ کا منصوبہ ایران پر عائد عالمی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے۔ نائب سیکریٹری اسٹیٹ وسطی وجنوبی ایشیا نے کہا ہے کہ ایران پر پابندیوں سے متعلق بھارت کو آگاہ کیا گیا تھا۔ ایرانی پابندیوں کے تناظر میں چاہ بہار منصوبے کا بغورجائزہ لینا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :