حضرت میاں محمد آدم شاھ کلہوڑو کے سالانہ 418ویں عرس مبارک کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ڈپٹی کمشنر سکھر کی آفس میں ایک اجلاس
منگل 24 مئی 2016 22:26
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) حضرت میاں محمد آدم شاھ کلہوڑو کے سالانہ 418ویں عرس مبارک کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ڈپٹی کمشنر سکھر کی آفس میں ایک اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سٹی سکھر میر محمد نواز کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی/سجادہ نشین میان جہانگیر عباسی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عرس 2جون بمطابق 25شعبان المعظم کو آدم شاہ کی ٹکری پر شروع ہوگا، جس کا افتتاح کمشنر سکھر ڈویڑن محمد عباس بلوچ مزار پر پھولوں کی چادر چڑھا کر کرینگے۔(جاری ہے)
عرس کے موقع پر زائرین کو سہولیات دینے، پینے کے پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی کیلئے مختلف ذیلی کمیٹیاں بھی بنائی گئیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ حضرت آدم شاھ کلہوڑو کے عرس کے موقع پر سکیورٹی کے بھی غیرمعمولی انتظامات کیے جائیں اور درگاہ میں داخل ہونے کیلئے واک تھرو گیٹ نصب کیا جائے اور لوگوں کی نقل حرکت پر کڑی نظر رکھی جائے۔
انہوں نے کہا کہ عرس کے موقع پر حضرت میان محمد آدم شاہ کلہوڑو کی زندگی اور میاں وال تحریک میں خدمات سمیت دیگر تاریخ کے بارے میں عوام کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے سوانح عمری اور دیگر کتابچہ بھی شایع کیے جائیں۔مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.