سعودی دارالحکومت ریاض میں دنیا کا سب سے بڑا اربن ماس ٹرانزٹ سسٹم2018میں کام شروع کردے گا
میاں محمد ندیم بدھ 25 مئی 2016 11:52
ریاض(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25مئی۔2016ء) سعودی دارالحکومت ریاض کی آبادی 60 لاکھ سے زائد ہے مگر ابھی وہاں کوئی پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم موجود نہیں، تاہم اس میں تبدیلی آنے والی ہے۔2018 کے اختتام تک اس سعودی شہر میں دنیا کا سب سے بڑا اربن ماس ٹرانزٹ سسٹم کام کرنے لگے گا۔یہ ٹرانسپورٹ سسٹم جو اس وقت زیرتعمیر ہے، اس میں 6 میٹرو لائنز شامل ہیں جو 85 اسٹیشنز کو ایک دوسرے سے منسلک کریں گی اور ان پر بچھائی جانے والی پٹریاں 110 میل تک پھیلی ہوں گی۔
میٹرو کے ساتھ ساتھ ایک نیا بس سسٹم بھی تیار کیا جارہا ہے۔سعودی حکام نے 2012 میں اس منصوبے کی منظوری دی تھی جس کی وجہ 2035 تک آبادی میں 50 فیصد اضافے کا امکان تھا۔اس اربن سسٹم کی تعمیر کے لیے سعودی حکومت نے دنیا بھر کی کئی کمپنیوں سے معاہدے کیے جن میں سب سے بڑا 10 ارب ڈالرز کا معاہدہ امریکی کمپنی بیچ ٹیل سے کیا گیا۔(جاری ہے)
اس سسٹم کی تعمیر کے لیے یہ کمپنی 1 ہزار ٹن وزنی ٹنل بورنگ مشینوں کو استعمال کررہی ہے جنھیں سعودی عرب کے بانی فرمانروا کے گھوڑے کا نام دیا گیا ہے۔
ہر مشین ہر ہفتے 325 فٹ تک کھدائی کرنے اور انہیں کنکریٹ کے پینلز سے بھرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ان سرنگوں میں چلنے والی ٹرینوں کی تیاری کا کام سیمنز کمپنی کررہی ہے جو خودکار اور بغیر ڈرائیور کے 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکیں گی۔ہر ٹرین مکمل طور پر ائیرکنڈیشنڈ ہوگی جبکہ تمام اسٹیشنز پر وائی فائی کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔اس منصوبے کی 20 فیصد توانائی کی ضروریات شمسی توانائی سے پوری کی جائیں گیں۔مزید اہم خبریں
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.