اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی بارے شعور اجاگر کرنے کے لئے ٹیمیں 30مئی سے دوبارہ کام شروع کریں گی
بدھ 25 مئی 2016 16:12
اسلام آباد ۔ 25 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مئی۔2016ء) اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں لوگوں میں ڈینگی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لئے ٹیمیں 30مئی سے دوبارہ کام شروع کریں گی۔
(جاری ہے)
اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور انچارج ڈینگی سرویلنس سیل ڈاکٹر نجیب درانی نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ ٹیمیں اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں حالیہ انسداد پولیو مہم میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے ڈینگی کے حوالے سے جاری مہم آئندہ چند روز کے لئے روک دی تھی، مہم ختم ہونے کے بعد سینٹری انسپکٹر، ملیریا انسپکٹر اور لیڈی ہیلتھ ورکر اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں لوگوں میں ڈینگی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لئے دوبارہ مہم کا آغاز 30مئی کو کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اسلام آباد نے ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لئے مچھر مار ادویات جمع کرنا شروع کر دی ہیں۔ ڈاکٹر نجیب درانی نے کہا کہ محکمہ صحت اسلام آباد میں ڈبلیو ایچ او کے معیار کے مطابق مختلف کمپنیوں سے ادویات جمع کرنا شروع کر دی ہے تا کہ ڈینگی مچھروں کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی مچھر جولائی اور اگست میں زیادہ افزائش کرتا ہے اس کو تلف کرنے کے لئے مچھر مار سپرے کیا جاتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.