عمان: وزارتِ افرادی قوّت نے 1100افراد کو انٹرویوکے لیئے بلا لیا

بدھ 25 مئی 2016 17:25

عمان: وزارتِ افرادی قوّت نے 1100افراد کو انٹرویوکے لیئے بلا لیا

عمان: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مئی 2016ء): عمانی وزارتِ افرادی قوت نے 1100افراد کو ملازمت کی غرض سے پچھلے دنوں رابطہ کیا اور ان کو ایک سے دو ہفتے میں انٹرویوکے لیئے بلا لیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارتِ افرادی قوت نے نجی اور سرکاری شعبے میں ملازمت کے خواہش مند افراد کی طرف سے جمع کروائی گئی درخواستوں کے بعد یہ فیصلہ کیا تھا۔ وزارتِ افرادی قوت کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس کا مقصد شہریوں کو سرکاری اور غیر سرکاری شعبے میں ملازمت کے زیادہ سے زیادہ مواقعے فراہم کرنا ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ پہلے مرحلے میں 550مرد حضرات کو انٹرویو کے لیئے بلا یا گیا ۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں 550خواتین کو انٹرویوکے لیے بلایا جائے گا۔