مولانا سمیع الحق نے ڈرون حملوں پر اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا
ملااختر منصور پر حملہ بنیادی طورپر پاکستان کی سا لمیت اور خود مختاری سلب کئے جانے کا مسئلہ ہے، ملک بھر کے خطبا 27مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں ، وہ موجودہ حالت پرعوام کے شعور کو بیدار کرتے ہوئے اجتماعی احتجاج کریں ،مولانا سمیع الحق کی اپیل
بدھ 25 مئی 2016 18:08
اکوڑہ خٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء ) جمعیۃ علماء اسلام کے امیر مولانا سمیع الحق نے پاکستان کی سا لمیت اور خود مختاری کو ڈرون حملوں سے پامال کرنے پر ملک کے اہم دینی اور قومی جماعتوں اور شخصیات سے مشاورت کے لئے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے،یہ اجلاس30مئی بروز پیر3بجے اسلام آباد میں ہوگا۔ مولانا سمیع الحق نے جمعیۃ علماء اسلام اور دیگر جماعتوں اور ملک بھر کے خطبا سے اپیل کی ہے کہ27 مئی بروز جمعۃ المبارک کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں اور موجودہ حالت پرعوام کے شعور کو بیدار کرتے ہوئے اجتماعی احتجاج کریں۔
مولانا سمیع الحق نے بلوچستان میں طالبان کے امیر ملااختر منصور کی شہادت پر ڈرون حملے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اس اقدام کو بنیادی طورپر پاکستان کی سا لمیت اور خود مختاری سلب کئے جانے کا مسئلہ قرار دیا ہے، جبکہ حکمران اور سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر چوری کے الزامات اور بیرونی ممالک میں اقتدار بچانے کی سازشوں میں لگے ہوئے ہیں جبکہ دشمن پاکستان کے چاروں طرف جال بننے میں لگے ہوئے ہیں، مولانا سمیع الحق نے ۳۰مئی کو ہونے والے اجلاس کیلئے اہم رہنماؤں سے رابطے مکمل کرلئے ہیں اور تقریباً تمام حضرات نے دعوت قبول کرلی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سرگودھا ،ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل میں 50 سالہ تاجر نے اپنی دونوں بیویوں کو بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار کر خودکشی کر لی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 145گیس کنکشنزمنقطع،49لاکھ سے زائد کے جرمانے
-
سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کالعدم قرار
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.