ملک کیخلاف کسی کی سازش کوبرداشت نہیں کرینگے،محمودخان اچکزئی
پاکستان کااستحکام پارلیمنٹ کی بالادستی آئین وقانون کی حکمرانی میں ہے، احتجاجی جلسے سے خطاب
بدھ 25 مئی 2016 21:33
چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی محمودخان اچکزئی نے کہاہے کہ پاکستان کااستحکام تمام قوموں کی برابری حقیقی جمہوریت پارلیمنٹ کی بالادستی آئین وقانون کی حکمرانی میں ہیں وطن دھرتی ماں ہے اس کیخلاف کسی سازش کوبرداشت نہیں کرینگے اغواء کارجوبھی ہوصوبائی وزیراورپشتونخوامیپ کے مرکزی سیکرٹری سردارمصطفی خان ترین کے صاحبزادے اسدخان ترین کوباحفاظت رہاکرے ورنہ ایسانظام نہیں چلنے دینگے طاقت کاسرچشمہ کروڑوں عوام کی منتخب کردہ پارلیمنٹ ہے فوج عدلیہ اورددیگراداروں کواپنے اپنے حدودمیں آزادانہ اپنے دائرہ کارمیں رہنااورکام کرناچاہیئے ہمیں کسی ملک کی خیرات نہیں چاہیئے امریکہ اوردوسرے ممالک جوہمیں خیرات دیناچاہتے ہیں اپنے آپ کودے ملک کے انٹیلی جنس اداروں سے گندے پانی میں سوئی گم نہیں ہوسکتی پاکستان پڑوسی ملک افغانستان میں مداخلت کرنابندکردے یہ بات انہوں نے بدھ کے روز بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں سردارمصطفی خان ترین کے بیٹے کے اغواء کیخلاف ٹرنچ روڈپرمنعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی احتجاجی جلسہ عام سے پارٹی کے صوبائی صدرسینیٹرعثمان خان کاکڑسینیٹرسرداراعظم خان موسیٰ خیل صوبائی وزیرتعلیم عبدالرحیم زیارتوال رکن پراوونشل اسمبلی سیدلیاقت علی آغاعیسیٰ روشان حاجی خدائے میرخان ملیزئی ودیگرنے بھی خطاب کیامقررین نے کہاکہ حساس اورخفیہ اداروں نے اغواء کاروں مسلح گروہوں کی پشت پناہی ترک کردے ان عناصرکے پیچھے ان قوتوں کاہاتھ کارفرماہے اسدخان ترین کے اغواء کی کڑیاں یہاں سے ملتی ہیں کمانڈرسدرن کمانڈبلوچستان نے پشتونوں کاگرینڈجرگہ بلایاتھاانہیں اس سے کیاکام جنرل صاحب آپ جرگے کی حیثیت کومانتے بھی ہوکہ نہیں مقررین نے مطالبہ کیاکہ سردارمصطفی ترین کے بیٹے کواغواء کرکے ان کوامن وامان نافذکرنے کی سزادی گئی یہ تاوان کیلئے محض ایک اغواء نہیں بلکہ پورے پشتونخوامیپ اورجنوبی پشتونخواپرحملہ ہے مغوی کوجلدازجلدبازیاب کرایاجائے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.