محکمہ انسدا تجاوزات نے فیڈرل بی ایریا بلاک1- کریم آباد اور گلشن اقبال بلاک 14- میں سڑک اور فٹ پاتھ سے ہر قسم کی تجاوزات کا خاتمہ کردیا
بدھ 25 مئی 2016 21:52
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسدا تجاوزات نے فیڈرل بی ایریا بلاک1- کریم آباد اور گلشن اقبال بلاک 14- میں سڑک اور فٹ پاتھ سے ہر قسم کی تجاوزات کا خاتمہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کریم آباد میں فیصل بازار اور بابر اسکوائر کے عقب میں دکانداروں اور ہوٹل مالکان نے اپنی دکانوں کے سامنے کئی فٹ تک فٹ پاتھ اور سڑک پر قبضہ جما رکھا تھا جبکہ دیگر دکانوں کے آگے پتھارے، چائے کے کیبن اور دیگر رکاوٹیں ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں خصوصاً خواتین اور بچوں کو یہاں سے گزرنا مشکل بن گیا تھا۔
دکانوں کے آگے تجاوزات اور گلی میں رکشوں، موٹر سائیکلوں اور ٹھیلوں کی بھر مار کے باعث اس جگہ زیادہ تر ٹریفک جام کی صورتحال رہتی تھی جس کے باعث علاقہ مکین اور یہاں خریداری کے لئے آنے والے شہریوں کو سخت اذیت سہنی پڑ رہی تھی جبکہ کئی بار درخواست کے باوجودیہ دکاندار اپنی ہٹ دھرمی پر قائم تھے تاہم ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوازت نے ڈائریکٹر مظہر خان کی نگرانی میں کریم آباد فیصل بازار اور بابر اسکوائر کے اطراف میں گلیوں میں قائم تجاوزات کے خلاف کارروائی شروع کی اور فٹ پاتھ پر غیرقانونی طور پر بڑھائی جانے والی دکانوں، دفاتر، پریس اور ہوٹلوں کے اضافی حصے کو مسمار کرکے فٹ پاتھ اور گلی کو راہگیروں اور علاقہ مکینوں کے استعمال کے لئے کشادہ کردیا اس دوران متعدد ٹھیلوں، آہنی کیبن اور کاؤنٹرز، ڈیپ فریزر، میزوں اور کرسیوں کو بھی قبضے میں لے لیا گیا جنہیں بعد ازاں کے ایم سی اسٹور میں جمع کرادیا گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کالعدم قرار
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.