نوجوانوں کو اچھا شہری بنانے اور ان کی کردار سازی میں پاکستان بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کا اہم کردار ہے، سکاؤٹس کو کمیونٹی کے فروغ میں مفید اور معاون ہونا چاہئے

صدر ممنون حسین کاچیف کمشنر پاکستان بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کی بریفنگ سے خطاب

جمعرات مئی 21:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 مئی۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو اچھا شہری بنانے اور ان کی کردار سازی میں پاکستان بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کا اہم کردار ہے، سکاؤٹس کو کمیونٹی کے فروغ میں مفید اور معاون ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو چیف کمشنر پاکستان بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن راحیلہ حمید خان درانی کی طرف سے جمعرات کو ایوان صدر میں دی گئی پریذنٹیشن کی صدارت کر رہے تھے ۔ صدر نے کہا کہ ایسوسی ایشن کو اپنی مالیاتی ضروریات پورا کرنے کیلئے خود کو مناسب طور پر ازسرنو استوار کرنا چاہئے۔ صدر نے ایسوسی ایشن کو اس کے انسانی ہمدردی مشن اور مقاصد کے حصول کی پیروی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا یقین لایا۔

متعلقہ عنوان :