عشروآبیانہ وصولی کیلئے نصیرآبادکے زمینداروں کی گرفتاری کی ہدایات جاری کردی گئیں،کمشنرنصیرآبادڈویژن

جمعرات 26 مئی 2016 21:58

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 مئی۔2016ء ) کمشنر نصیرآباد ڈویژن احمد عزیز تارڑ نے کہاکہ نصیرآباد کے زمیندارمحکمہ ریونیو کے ایک ارب سے زائدعشروآبیانہ کے مقروض ہیں جن سے عشر وآبیانہ وصول کرنے کیلئے چاروں تحصیلوں کے چھوٹے بڑے زمینداروں کی گرفتاری کرنے کیلئے محکمہ مال کے آفیسران کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں نصیرآباد میں محکمہ ریونیو کے ریکارڈ کے مطابق نو لاکھ ایکٹر زمین آباد کی جارہی ہے جن میں رہائشی آبادی بھی شامل ہے نصیرآباد سے تعلق رکھنے والے چھوٹے بڑے زمینداروں کی جانب سے محکمہ ریونیو نصیرآباد کو کئی سالوں سے محکمہ ریونیو کا عشروآبیانہ ادا نہیں کرتے آ رہے ہیں ہے زمینداروں کی بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ حکومتی ٹیکس مقررہ وقت پر ادا کریں ان خیالات کا اظہار سابق صدر پریس کلب نصیراحمد مستوئی کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا وفد میں غلام مصطفی مینگل عبدالله رند واحد بخش جتوئی شامل تھے انہوں نے کہاکہ مقررہ وقت پر وصول ہونے والے ٹیکس کی مد میں حکومتی ادارے زمینداروں کی فلاح بہبود کیلئے جامع منصوبہ بندی کر سکیں پٹ فیڈرکینال کینال ودیگر شاخوں پر جاری کام کی مکمل نگرانی کی جار رہی ہے تاکہ زمینداروں کو مقررہ وقت پر اپنے حصہ کا زرعی پانی فراہم کیا جاسکے اور کہاکہ نصیرآباد کی چاروں تحصیلوں تحصیل ڈیرہ مراد جمالی تحصیل تمبو تحصیل چھتر اور تحصیل باباکوٹ کے زمینداروں پر ایک ارب روپے سے زائد کی رقم کے مقروض ہونے کیوجہ سے عدالتوں میں ضمانت کیلئے فرد جاری کرنے کی بھی پابندی لگائی جائی گی جس کی وجہ سے محکمہ ریونیوکو کروڑوں روپے کا نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہاکہ زمینداروں کی جانب سے محکمہ ریونیو کے واجبات ادا نہ کرنے کے خلاف اسسٹنٹ کمشنرز تحصیلدار نائب تحصیلدارن قانون گو اور پٹواریوں کو زمینداروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے زرعی زمین ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی گرفتاریاں بھی کی جائیں گی اور کہاکہ محکمہ مال کے زمینداروں کی سست روی اور کسانوں زمینداروں سے ذیادتی کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے گی اور کہاکہ ایک ماہ کے دوران ایک کروڑ روپے واجبات زمینداروں سے وصول کر لیئے گئے عشر وآبیانہ کی وصولی کی مہم تیزی سے جاری ہے کمشنر نصیرآباد ڈویژ نے کہاکہ ڈیرہ مراد جمالی میں لینڈ مافیاء کے خلاف کارروائی جاری ہے سرکاری زمین کسی کو بھی قبضہ کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی لینڈ مافیاء کو سپورٹ فراہم کرنے والے محکمہ ریونیو کے عملہ کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :