لیسکو چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر وفاقی حکومت اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے درمیان اختلافات
جمعہ 27 مئی 2016 16:10
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو )کے چیف قیصر زمان کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر وفاقی حکومت اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے درمیان اختلافات سامنے آگئے، وفاقی اور صوبائی حکومت توسیع دینے پر بضد ہے جبکہ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کے بعد وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈاگا نے بھی توسیع کی مخالفت کر دی ، معاملے کا حتمی فیصلہ کرنے کے لئے 31مئی کو دوبارہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ لیسکو چیف قیصر زمان کی مدت ملازمت31مئی 2016ء کو پوری ہو رہی ہے تاہم وفاقی اور صوبائی حکومت ماہ رمضان اور موسم گرما میں لیسکو چیف کو تبدیل نہیں کرنا چاہتی ۔(جاری ہے)
حکومت کا موقف ہے کہ لیسکو بجلی کی سب سے بڑی تقسیم کار کمپنی ہے لہٰذا ماہ رمضان اور موسم گرما میں عوام کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے موجودہ صورتحال میں لیسکو چیف کی تبدیلی کسی صورت بھی ٹھیک نہیں ہو گی ۔
وفاقی اور صوبائی حکومت کے ساتھ بااثر سیاسی شخصیات بھی لیسکو چیف کو توسیع دینے کی حمایت کر رہے ہیں ۔دوسری طرف چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر مصدق ملک لیسکو چیف کو ناقص کارکردگی کی بنیا دپر توسیع دینے کیخلاف ہیں اور جب بورڈ کے اجلاس میں لیسکو چیف کو توسیع دینے کی بات کی گئی تھی تو انہوں نے اس کی مخافت کرتے ہوئے مسترد کر دیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈاگا بھی لیسکو چیف کی توسیع کی حمایت کر رہے تھے لیکن اپریل میں کمپنی کے لائن لاسز مزید ایک فیصد بڑھنے کے بعد انہوں نے بھی اپنے ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں اور وہ بھی قیصرزمان کو توسیع دینے کے معاملے کی مخالفت کرتے نظر آرہے ہیں ۔ اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لیسکو چیف قیصر زمان کی توسیع کے حتمی فیصلے کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 31مئی بروز منگل کو دوبارہ طلب کر لیا گیا ہے جس کی صدارت چیئرمین مصدق ملک کریں گے جبکہ تمام ممبران اہم اجلاس میں شریک ہوں گے ۔ توسیع کا نوٹیفکیشن ہونے کے باوجود چارج دینے کا فیصلہ اجلاس میں ہو گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.