فیصل آباد، اشیاء خوردونوش سے خالی یوٹیلیٹی سٹورحکمرانوں کی نااہلی کامنہ بولتاثبوت ہے،یوسف گل پراچہ
جمعہ 27 مئی 2016 19:06
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مئی۔2016ء) اشیاء خوردونوش سے خالی یوٹیلیٹی سٹورحکمرانوں کی نااہلی کامنہ بولتاثبوت ہے۔ دالیں چاول ،مسالحہ جات،بیسن اوردیگرماہ صیام کے دوران استعمال ہونے والی چیزیں نایاب ہیں تاہم دستیاب اشیاء میں آٹااورچینی شامل ہیں جو اوپن مارکیٹ سے بھی زائدقیمتوں پرفروخت کے لئے رکھی گئی ہیں۔
(جاری ہے)
اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ضافہ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جماعت اسلامی حلقہ پی پی67کے امیریوسف گل پراچہ نے کہا کہ کہا ہے کہ ایک طرف قوم کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاتحفہ دیاجارہاہے تو دوسری طرف اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ، عوام پر ہی سارا بوجھ لادا جارہا ہے جبکہ حکمرانوں نے صرف اپنے اقتدار کو بچانے کی قومی سرمایہ کو بے دریغ استعمال کر نے کا شرمناک رویہ اپنا کر بے حسی کی انتہا کر دی ہے ۔ملک بدترین معاشی بحران کا شکار ہے اور معاشی بحران سیاسی بحرانوں میں بدلتے دیر نہیں لگتی ۔حکمران حالات پر جلد قابو پانے میں ناکام رہے تو لوگ مرنے مارنے پر تل جائیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.