پیمرا نے سابق گورنر خیبرپختونخواہ سردار مہتاب احمد خان پر کرپشن کے بے بنیاد الزامات نشر کرنے پر ایک نجی چینل کو ایک لاکھ جرمانہ عائد کرنے کی سفارش کر دی
جمعہ 27 مئی 2016 23:11
اسلام آباد ۔ 27 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 مئی۔2016ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے سابق گورنر خیبرپختونخواہ سردار مہتاب احمد خان پر کرپشن کے بے بنیاد الزامات نشر کرنے پر ایک نجی چینل کو ایک لاکھ جرمانہ عائد کرنے کی سفارش کر دی۔ جمعہ کو پیمرا شکایات کونسل خیبر پختونخوا کے چیئرپرسن شکیل چندر کی زیرِ صدارت 66 واں اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں عبدالستار، سید حماد حسین شاہ، فرح سلطان اشرف، فرح خان، محمد ارشاد ممبران کونسل اور راحت علی (آر جی ایم/سیکرٹری کونسل) نے شرکت کی۔کو نسل نے پیمرا ریجنل آفس پشاور کو خیبر پختونخوا کے تمام کیبل آپریٹرز اور ایف ایم ریڈیو لائسنس یافتگان کو رمضان المبارک کا تقدس قائم رکھنے کیلئے سرکلر جاری کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔(جاری ہے)
ایک شہری کی اپنے والد کی موت کے بارے میں غلط خبر نشر کرنے پر سماء ٹی وی کیخلاف شکایت پر کونسل نے مذکورہ چینل کو خبر کی درستگی کے ٹکرز نشر کرنے کا ثبوت فراہم کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے معاملے کو اگلی میٹنگ تک موٴخر کر دیا۔
جبکہ نادرخان (ایڈووکیٹ) کی اے آروائی نیوز کے 30 اپریل 2016ء کے پروگرام "News at Six" کیخلاف شکایت کی سماعت کرتے ہوئے کونسل نے چینل کے نمائندے کو اگلے اجلاس میں خود پیش ہوکر اپنے موٴقف سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کونسل نے میسرز بنگش کیبل نیٹ ورک ہنگو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی جانب سے میسرز نیو کنگز کیبل نیٹ ورک ہنگو کے خلاف دائر شکایت کی سماعت کرتے ہوئے میسرز نیو کنگز کیبل نیٹ ورک ہنگوکو کیبل ٹی وی آپریشنز فوری طور پر بند کرنے کی سفارش کی ہے۔ ڈائریکٹر ہیومین رائٹس سیل پشاور ہائی کورٹ کی ایف ایم ریڈیو سٹیشنز، کیبل ٹی وی اور سیٹلائٹ ٹی وی چینلز پر حکیموں کے صحت سے متعلق غیر قانونی اشتہارات کے حوالے سے شکایت کی سماعت کرتے ہوئے کونسل نے تمام لائسنس یافتگان کو ایسے غیر قانونی اشتہارات کی نشریات بند کرنے کا سرکلر جاری کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔مزید براں کونسل نے پانچ کیبل ٹی وی آپریٹرز کے لائسنس اُن کی درخواست پر منسوخ کر نے کی سفارش کی۔مزید اہم خبریں
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.