پانامہ لیکس کا مقصد ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرناہے، رانامحمداسحاق خاں
ہفتہ 28 مئی 2016 11:51
قصور۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مئی۔2016ء ) پانامہ لیکس کی آڑمیں ایک طوفان برپا کرنے کا مقصد سیاسی عدم استحکام پیداکرنااور ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرناہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) رکن قومی اسمبلی رانامحمداسحاق خاں نے اپنے ڈیرہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس ایک ایسا افسانہ ہے جس میں محمدنوازشریف کانام ہی نہیں ہے‘عوام ترقی کے دشمنوں کی تمام سازشوں کوناکام بنادینگے‘ محمدنوازشریف نے پانامہ لیکس کے سلسلے میں کمیٹی تشکیل دیکر خود احتسابی کامستحسن کام کیاہے‘ماضی میں حکمرانوں نے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور ملک کو ترقی دینے کی بجائے اپنے اقتدارکو طوالت دی ۔
مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو ورثہ میں بیشمار مسائل کاسامناکرناپڑا۔انہوں نے مزیدکہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت اقدارکی سیاست پر یقین رکھتی ہے‘ملک کے مسائل کاحل جمہوریت میں ہے‘میاں برادران پر انگلیاں اٹھانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں‘ عمران خان کی تنقیدچورمچائے شورکے مترادف ہے‘پی ٹی آئی سیاسی بھگوڑوں کی سیاسی جماعت ہے۔اس موقع پریوسی66کے چیئرمین رانا مشتاق احمدخاں اور وائس چیئرمین ملک پرویزاحمدودیگر پارٹی ورکرزبھی موجودتھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.