انگلینڈ کیخلاف واحد ٹی ٹونٹی میں آفریدی کی شمولیت کا امکان روشن
ہفتہ 28 مئی 2016 12:08
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28مئی ۔2016ء )قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے انگلینڈ میں شیڈول کیمپ میں شرکت کا امکان پیدا ہو گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے چیف سلیکٹرانضمام الحق کی خواہش پر انگلش کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کیلئے وہاں تربیتی کیمپ لگانیکا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے انگلش ڈیوک گیندیں بھی خریدلی گئی ہیں۔
گرین شرٹس کا تربیتی کیمپ جس گراؤنڈ میں لگے گا وہیں پر شاہد آفریدی بھی موجود ہوں گے جو اسی کاؤنٹی ہمپشائرسے نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی بلاسٹ کھیل رہے ہیں۔(جاری ہے)
باوثوق ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ آفریدی ملکی کرکٹرزکے ساتھ تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے اور اگر سلیکٹرز ان کی فارم اور فٹنس سے متاثرہوئے تو انہیں انگلینڈکے خلاف واحد ٹی ٹونٹی کیلئے منتخب کیا جاسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق مختصر فارمیٹ کے نئے کپتان سرفرازاحمد آفریدی کو کھلانے کے حق میں ہیں جبکہ چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی ان کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔ذرائع کاکہناہے کہ ایک بڑے سپانسرکا بھی بورڈپردباؤ ہے کہ ”لالہ “کو مزید موقع دیا جائے۔یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویومیں بھی کہاہے کہ وہ دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کا حصہ بننے کے لیے پر امید ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.