لوئیر دیر کے اہم تجارتی قصبہ معیار جندول اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی کم وولٹیج سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا

ہفتہ 28 مئی 2016 15:00

تیمرگرہ ۔ 28 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مئی۔2016ء) لوئیر دیر کے اہم تجارتی قصبہ معیار جندول اورملحقہ علاقوں میں بجلی کی وولٹیج میں کمی سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔گرمی شروع ہونے کے ساتھ ہی معیار جندول میں ماضی کی طرح خودساختہ بجلی وولٹیج کی کمی نے عوام کا جینا مشکل کر دیا جس کیوجہ سے ہسپتالوں،تعلیمی اداروں،مدرسوں ومساجد،گھروں وبازاروں اور تجارتی مراکز میں بیٹھنے والوں کے معیار زندگی اور ان کے روزمرہ سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہوگیئں ہیں۔

عوامی حلقوں کے مطابق باقی علاقوں کے بر عکس معیار جندول کو گرمیوں میں بجلی وولٹیج کی کمی کا نشانہ بنایا جاتاہے جس سے شدید گرمی میں اْن کے گھروں میں چلنے والے پھنکے، کنو یئں سے پانی نکالنے والے موٹرزاور ریفریجریٹرز کام کرنا چھوڑ جاتے ہیں اْنھیں پھر مجبوراًاپنے کھانوں کو محفوظ رکھنے اور پانی کو ٹھنڈا کرنے کیلئے بازار سے برف خرید کر لانا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

اْن کا یہ بھی بتانا ہے کہ پہلے بجلی کے وولٹیج کی کمی کا مسلہ صرف رمضان المبارک میں جوکہ پھر اس مبارک مہینے کے ختم ہونے کے ساتھ ہی معجزاتی طور پر ٹھیک ہوجاتا لیکن ابھی حالیہ گرمی کاموسم شروع ہوتے ہی اْنھیں بجلی کے پوری وولٹیج کی جھلک دیکھنا بھی نصیب نہیں ہورہاہے۔عوام کا شکوہ ہے کہ الیکشن میں اْن سے ووٹ لینے والے تمام سیاسی پارٹیاں علاقہ سے کم وولٹیج کے خاتمے کا وعدہ تو کر لیتے ہیں لیکن پھر اقتدار کی کرسی پر بیٹھنے کے بعد وہ غریب عوام سے کئے جانیوالے وعدے بھول جاتے ہیں۔اْنھوں نے پیسکو ْحکام اور ایم پی اے اعزازالملک افکاری سے مطالبہ کیا کہ اْن کے حالت پر رحم کر تے ہوئے اْن کے اس دیرینہ مسلے کو حل کیا جائے۔