پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت خضدار تجارتی ، معاشی ، اقتصادی اور صنعتی سرگرمیوں کا حب بننے جا رہا ہے، یہاں روزگار کے بے پناہ مواقع پیدا ہونگے، وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری
ہفتہ 28 مئی 2016 22:28
خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء ) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت خضدار تجارتی ، معاشی ، اقتصادی اور صنعتی سرگرمیوں کا حب بننے جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں یہاں روزگار کے بے پناہ مواقع پیدا ہونگے، خضدار کے عوام بالخصوص نوجوان اپنے آپ کو تعلیم و ہنر سے آراستہ کر کے ان مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے خود کو تیار کریں، خضدار میں پانچ ہزار ایکڑ اراضی پر انڈسٹریل زون قائم کیا جا رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں میر عبدالرحمان زہری کی قیادت میں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی، گوپال داس کی قیادت میں اقلیتوں کا وفد، صدیق مینگل کی قیادت میں پریس کلب خضدار کا وفد، زمیندار ایکشن کمیٹی خضدار کا وفد، ٹرانسپورٹرز کا وفد اور خضدار بار کے صدر قاضی حسن علی ایڈوکیٹ کی قیادت میں وکلاء کا وفد شامل تھے، صوبائی وزراء سردار اسلم بزنجو، محمد خان لہڑی ،سینیٹر آغا شہباز درانی ، آئی جی پولیس، سیکریٹری داخلہ ،مختلف محکموں کے سیکریٹریز ، ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل درانی اور میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد بھی اس موقع پر موجود تھے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.