سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے آسٹریلوی سکواڈ سے نظرانداز ہونے پر مایوسی ہوئی،میکسویل
اتوار 29 مئی 2016 16:34
میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 مئی۔2016ء) آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے رواں برس سری لنکا کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ سے نظرانداز کئے جانے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ روزہ میچز میں ٹیم میں اپنی جگہ کو مستقل کرنا ہدف ہے اور مقصد کے حصول کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔
(جاری ہے)
آسٹریلوی سلیکٹرز نے گزشتہ سال بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے میکسویل کو سکواڈ میں شامل کیا تھا تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث کینگروز نے سیریز سے دستبرداری اختیار کر لی تھی۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سے ہی ٹیسٹ کھیلنا پسند کرتا ہوں لیکن بدقسمتی سے مجھے زیادہ مواقع نہیں ملے اور سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے بھی سکواڈ سے ڈراپ ہونے پر سخت مایوسی ہوئی، یہ میرے لئے ویک اپ کال ہے اور اب میں عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیسٹ سکواڈ میں اپنی جگہ کو مستقل کرنے کیلئے سخت محنت کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے آئندہ سال بھارت کا دورہ کرنا ہے اور مجھے پوری امید ہے کہ میں ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جاؤں گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.