عراقی فوج اور دیگر فورسز داعش سے فلوجہ شہر کا قبضہ چھڑانے کے لئے تین مختلف سمتوں سے شہر میں داخل
پیر 30 مئی 2016 13:30
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) عراقی فوج اور دیگر فورسز داعش سے فلوجہ شہر کا قبضہ چھڑانے کے لئے تین مختلف سمتوں سے شہر میں داخل ہوگئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق عراقی بری اور فضائیہ کی جانب سے داعش کے زیرقبضہ شہر فلوجا کو چھڑانے کیلئے آپریشن نئے مرحلے میں داخل ہوگیا جس کے مطابق زمینی فوج بھارتی ہتھیاروں سے شہر کی تین مختلف سمتوں سے داخل ہوگئی ‘ اسے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ ا اس سے قبل عراقی فورسز نے گزشتہ ہفتے فلوجہ کے گاوٴں اور دیہاتی علاقوں پر قبضہ کرنے کیلئے آپریشن کیا تھا جس میں اسے کامیابی حاصل ہوئی جو دارالحکومت بغداد سے صرف 50 کلو میٹر دوری پر ہیں۔
دوسری جانب فلوجہ آپریشن کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عبدالوہاب السعدی کا کہنا ہے کہ کاوٴنٹرٹیررازم سروس، انبار پولیس اور عراقی فوج آپریشن میں حصہ لے رہی ہے ‘ سیکیورٹی فورسز کو آرمی ایوی ایشن، عراقی ایئرفورس اور اتحادی افواج کی فضائی مدد بھی حاصل ہے۔(جاری ہے)
فلوجہ میں آپریشن کے آغاز سے قبل چند ہزار خاندان شہر سے باہر آنے میں کامیاب ہوئے تھے اور داعش نے تقریباً 50 ہزار سے زائد افراد کو یرغمال بنائے رکھا ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جنگجو انہیں ڈھال کے طور پر استعمال کریں گے۔واضح رہے کہ فلوجہ عراق کو دوسرا اہم شہر ہے جس پر داعش کا قبضہ ہے جب کہ داعش نے موصل شہر پر بھی قبضہ کیا ہوا ہے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
چین، ترکیہ، یو اے ای اورسعودی عرب میں بارشوں نے تباہی مچادی
-
لندن کے میئر کا رکن پارلیمنٹ لی اینڈرسن پر اسلامو فوبیا اور مسلم دشمنی کا الزام
-
دبئی کی شہزادی نے بیٹی کو اپنا نام دے دیا، سوشل میڈیا پر پیدائش کا اعلان
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.