فلسطینیوں کی ایک ہفتے میں 150 مزاحمتی کارروائیوں میں 4 صہیونی زخمی
پیر 30 مئی 2016 14:31
رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) اسرائیلی میڈیا کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے صہیونیوں پر مجموعی طور پر 150 مزاحمتی حملے کئے گئے جن میں چار صہیونی زخمی ہوئے جب کہ بھاری مقدار میں مالی نقصان ہوا ہے۔
(جاری ہے)
اسرائیل کے ’صوت الیہودی‘ ویب پورٹل کی جانب سے شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے ایک ہفتے میں 150 مزاحمتی کارروائیاں کی گئیں۔
ان کارروائیوں میں غزہ سے راکٹ فائر کیے جانے، غرب اردن میں فائرنگ، پٹرول بم حملے، دستی بموں سے حملے، چاقو سے دو بار حملے اور سنگ باری جیسی کارروائیاں کی گئیں۔ فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں کے نتیجے میں دو اسرائیلی فوجی اور دو یہودی آباد کار زخمی ہوئے۔ فوجیوں پر حملہ رام اللہ کے قریب کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ سے پیوستہ ہفتے میں بھی فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے 150 مزاحمتی کارروائیاں کی گئی تھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.