ایس آراو1125میں شامل آئٹمزکی نان رجسٹرڈ افراد کو فروخت پرتصدیق کی شرط ختم کرنے کی یقین دہانی
سروسز سیکٹر پر اگر صوبائی ٹیکس نافذ ہے تو وفاقی سطح پر ٹیکس واپس لینے پر غور کیاجائیگا، چیئرمین ایف بی آرنثار احمد خان
پیر 30 مئی 2016 16:21
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کے چیئرمین نثار احمد خان نے انڈینٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (آئی اے او پی) کے دیرینہ مطالبے سے اتفاق کرتے ہوئے ایس آر او1125 میں درج آئٹمز کی نان رجسٹرڈ افراد کو فروخت پر تصدیق کی شرط ختم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔آئی اے او پی کے سابق چیئرمین اور ایف بی آر سے متعلق امور کے لیے قائم بزنس مین پینل کی ایف بی آر لائژن کمیٹی کے چیئرمین ثاقب فیاض مگوں نے چیئرمین ایف بی آر نثار احمد خان اور وزیر مملکت برائے ریونیو ہارون اختر کے ساتھ اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں سروسز سیکٹر سے وابستہ اور کمرشل امپورٹرز کے مسائل کو تفصیل سے اجاگر کیا۔
چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھاکہ وہ اجلا س میں دی گئی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کریں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے ٹیکسز سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس امر کی بھی یقین کروائی کہ صوبائی سطح پر اگر سروسز سیکٹر پر ٹیکس نافذ ہے تو ایف بی آر وفاق کی سطح پر ٹیکس واپس لینے پر غور کرے گا۔اس موقع پر ثاقب فیاض مگوں نے چیئرمین ایف بی آر کے مثبت رویے کو سراہا اور دہرے ٹیکسز کی نشاندہی کرتے ہوئے اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ٹیکسوں کا بوجھ کم سے کم کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے تجویز دی کہ خام مال کے کمرشل امپورٹرز پر 2 فیصد اضافی ٹیکس ختم کیا جائے یا پھر سیلز ٹیکس کی مد میں کیری فارورڈ میں ایڈجسٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔انہوں نے ایس آراو 1125 میں شامل آئٹمز اور ٹیکسٹائل مشینری ، پرزہ جات کی درآمد بغیر کسی شرط کے زیر ریٹیڈ ڈ کرنے کی تجویز دی اور ایس آر او 1125 کواصل حالت میں بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا تاکہ برآمدی صنعتوں کی پیداواری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ صنعتوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیا جاسکے اور ملکی برآمدات کو فروغ حاصل ہوسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.