موٹر وہیکل رجسٹریشن کو ون ونڈو سسٹم کیا جائے گا، گیان چند اسرانی
پیر 30 مئی 2016 19:05
کراچی ۔ 30 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مئی۔2016ء) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گیان چند اسرانی نے کہا ہے کہ بہت جلد موٹر وہیکل رجسٹریشن سسٹم کو ون ونڈو کیا جائے گا۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے موٹر وہیکل رجسٹریشن کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹیکسیشن کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور عوام کو مشکلات سے بچانے کے لئے اصلاحات ناگزیر ہو چکی ہیں۔
صوبائی وزیر نے افسران کو ہدایات دیں کہ رجسٹریشن اور ٹیکس جمع کرانے والے افراد سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور عوام کو اپنے تعاون کا یقین دلائیں جس سے محکمہ کی ساکھ بہتر ہو گی اور ایجنٹ مافیا کا بھی خاتمہ ہو گا۔ انہوں نے افسران اور عملہ پر وقت کی پابندی پر بھی زور دیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل شبیر احمد شیخ، ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر اختر آزاد، ڈائریکٹر موٹر وہیکل شہاب الدین کھتری سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
-
گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
-
مخصوص نشستوں کا کیس، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو باضابطہ نوٹس جاری
-
بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام پیدا ہو رہا ہے، وزیر خزانہ
-
مارچ 2024 میں درآمد کی جانے والی گندم میں سے 13 ملین ٹن گندم فنگس لگنے کی وجہ سے انسانی استعمال کے قابل نہیں .انکوائری کمیٹی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چوہدری پرویزالٰہی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.