حکمران اشرافیہ نے ایٹمی ملک کو بھکاری بنادیا ہے‘ صاحبزادہ حامد رضا
2016ء نواز شریف کی سیاست کے خاتمے کا سال ہو گا‘ چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا اجلاس سے خطاب
پیر 30 مئی 2016 21:41
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکمران اشرافیہ نے ایٹمی ملک کو بھکاری بنادیا ہے،2016ء نواز شریف کی سیاست کے خاتمے کا سال ہو گا،ڈرون حملے پر کمزور حکومتی ردّ عمل سے قوم مایوس ہو ئی ہے،جنرل راحیل شریف دہشتگردو ں کی طرح کرپشن سے بھی قوم کو نجات دلائیں گے،مسلم لیگ (ن)بکھرنے والی ہے،(ن) لیگ میں نواز شریف کے جانشین کے معاملے پر جھگڑا شروع ہو چکا ہے،صوفیاء کے ماننے والے اہل حق ہی ملک کی اصل طاقت ہیں۔
آئندہ الیکشن سے پہلے اہلسنّت کو متحد کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلبرگ لاہور میں معین الحق علوی کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ کرپشن اور بیڈ گورننس نے ملک کی ترقی و خوشحالی کا راستہ روک رکھا ہے۔(جاری ہے)
بھارت اقتصادی راہداری منصوبے سے خوف زدہ ہے۔حکومت ڈرون حملے جاری رکھنے کی امریکی دھمکی کا منہ توڑ جواب دے۔
قوم اپوزیشن کو متحد دیکھنا چاہتی ہے۔مفاداتی سیاست کو دفن کرکے اصولی سیاست کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔ملک میں آئینی بحران اور غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہونا چاہیئے۔ن لیگ تین سالوں میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ پورا نہیں کرسکی۔ 2016ء تبدیلی کا سال ہے۔قیام پاکستان سے لیکر اب تک حقیقی احتساب نہیں ہوا۔ پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات ہوئیں تو حکمران جیلوں میں جائیں گے۔قوم کی ضرورت میٹروبس نہیں ہسپتال ہیں۔ جنہیں جیلوں میں ہونا چاہیئے تھا وہ اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے ہیں۔ نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعا گوہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.