لاہور ہائیکورٹ نے آڈیٹر جنرل پاکستان کی جانب سے اکاؤنٹنٹ جنرل تبادلے پر تاحکم ثانی عملدرآمد روک دیا
آگاہ کیا جائے وزیر اعظم کس قانون کے تحت گریڈ21کے افسر کا تبادلہ کرنے کا اختیار نہیں رکھتے‘ فاضل عدالت کے ریمارکس
پیر 30 مئی 2016 22:21
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے آڈیٹر جنرل پاکستان کی جانب سے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب ظفر حسن رضاکے تبادلے پر تاحکم ثانی عملدرآمد روک دیا،فاضل عدالت نے ریمارکس دئیے ہیں کہ عدالت کو آگاہ کیا جائے کہ وزیر اعظم کس قانون کے تحت گریڈ21کے افسر کا تبادلہ کرنے کا اختیار نہیں رکھتے۔سوموار کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔
اکاونٹنٹ جنرل پنجاب ظفر حسن رضا کے وکیل حافظ طارق نسیم نے عدالت کو بتایا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اکاونٹنٹ جنرل پنجاب ظفر حسن رضاکا اٹامک انرجی کمیشن میں تبادلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت اکیسویں گریڈ کے افسر کا تبادلہ وزیر اعظم کے احکامات کے تحت ہی عمل میں لایا جا سکتا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ اکاونٹنٹ جنرل پنجاب کو 21ویں گریڈ کے افسر ہونے کے باوجود غیر قانونی طور پر اٹامک انرجی کمیشن میں ممبر فنانس کے 22گریڈ کے عہدے پر ٹرانسفر کیا گیا ہے جو کہ آڈیٹر جنرل کا غیر قانونی اقدام ہے۔
درخواست گزار نے بتایا کہ فیڈرل سروس ٹربیونل افسران کی فٹنس کے معاملات دیکھنے کا مجاز نہیں اسی لئے متعلقہ فورم موجود نہ ہونے کی بناء پر عدالت عالیہ سے رجوع کیا۔سرکاری وکیل نے عدلت کو آگاہ کیا کہ مروجہ روایات کے تحت اکاونٹنٹ جنرل کیڈر کا تبادلہ کرنا وزیر اعظم کا اختیار نہیں بلکہ آڈیٹر جنرل کو ہی یہ اختیار حاصل ہے جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ عدالتیں قوانین کو مد نظر رکھ کرفیصلے کرتی ہیں،عدالتیں قانون کے غلط استعمال کو نظر انداز نہیں کر سکتیں۔عدالت کو آگاہ کیا جائے کہ متعلقہ فورم موجود نہ ہونے کی بناء پرعدالت سے رجوع کرنے والے گریڈ21کے افسر کا وزیر اعظم کس قانون کے تحت تبادلہ کرنے کا اختیار نہیں رکھتے۔عدالت نے اکاونٹنٹ جنرل پنجاب ظفر حسن رضاکے تبادلے پر تاحکم ثانی عملدرآمد روکتے ہوئے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرکے 31مئی تک تفصیلی جواب طلب کر لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.