طاہر اشرفی کی امام حرم کعبہ الشیخ ماحر المعیقلی اور امام حر م مسجد نبوی الشیخ عبد الرحمن الحذیفی سے ملاقات
منگل 31 مئی 2016 16:18
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء)امام حرم کعبہ الشیخ ماحر المعیقلی اور امام حر م مسجد نبوی الشیخ عبد الرحمن الحذیفی نے کہا ہے کہ انتہاپسندی،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قرآن وسنت کی تعلیمات کو عالم کرنا ہوگا،نوجوان نسل کو انتہاپسند نظریات اور افکار سے بچانے کیلئے کا واحد راستہ قرآن وسنت کی تعلیمات سے ان کو آگاہ کرنا ہے، آئمہ حرمین نے پاکستان کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ حج کے بعد وہ انشاء اللہ پاکستان علماء کونسل کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔
یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی سے امام حرم کعبہ الشیخ ماحر المعیقلی اور امام حر م مسجد نبوی الشیخ عبد الرحمن الحذیفی نے ملاقات کے دوران کہی۔(جاری ہے)
آئمہ حرمین نے کہا کہ امت مسلمہ اس وقت مشکلات کا شکار ہے لیکن مشکلات سے نجات کا واحد راستہ اللہ اور اس کے رسول کی تعلیمات کی طرف رجوع میں ہے۔
آج مسلم امہ کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کیلئے مختلف فتنے ابھر رہے ہیں اور مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں لیکن امت مسلمہ کی وحدت کیلئے مسلم علماء اور مفکرین کو قرآن وسنت کی روشنی میں جدوجہد کرنی ہوگی۔ آئمہ حرمین نے کہا کہ پاکستان کی عوام اور علماء سعودی عرب کی عوام اور علماء کے بہت قریب ہیں ۔امت مسلمہ کے مسائل کے حل کیلئے دونوں ممالک کے علماء کی سوچ و فکر بھی ایک ہے جو ایک خوش کن امر ہے اور انشاء اللہ اس سوچ اور فکر سے ہی امت مسلمہ کے مسائل حل ہوں گے۔پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئر مین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے آئمہ حرمین کا پاکستانی عوام اور علماء کیلئے نیک خواہشات کے پیغام اور پاکستان کے دورہ کی دعوت قبول کرنے پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عوام ،علماء اور افواج نے انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں ۔جس طرح مملکت سعودی عرب نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد امیر محمد بن نائف کی قیادت میں دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے اور کررہی ہے وہ قابل تحسین ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام کی حرمین الشریفین کے ساتھ محبت کا رشتہ لازوال ہے۔ پاکستان کی عوام اور علماء ارض حرمین الشریفین کی خدمت اور تحفظ کیلئے خادم الحرمین الشریفین قیادت میں ہر ہر لمحہ حاضر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے پاکستان علماء کونسل نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے اور کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ آئمہ حرمین الشریفین کے پاکستان کے دورے سے دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف جہدجہد میں پاکستانی قوم کو بہت مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ آپریشن عاصفة الحزم شروع کرکے سعودی عرب کی قیادت نے عالم عرب کو بالخصوص اور عالم اسلام کو بالعموم دہشت گردوں کے شر سے محفوظ بنانے کا آغاز کیا ہے جو ایک عظیم کامیابی ہے۔مزید اہم خبریں
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.