آل پاکستان بزنس فورم نے بجٹ میں 500ارب روپے کے نئے مجوزہ ٹیکسوں کی مخالفت کردی
منگل 31 مئی 2016 16:27
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) آل پاکستان بزنس فورم کے صدر نے حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں500ارب روپے کے نئے ٹیکسوں کے نفاذ کے منصوبے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ان نئے مجوزہ ٹیکسوں کی مخالفت کی ہے۔ آل پاکستان بزنس فورم کے صدر ابراہیم قریشی کا کہنا ہے کہ عوام اور تاجر برادری حکومت کے کسی ایسے فیصلے کو قبول نہیں کرے گی اور نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے نہ صرف مہنگائی میں اضافہ ہوگا بلکہ کرپشن کی راہیں بھی ہموار ہوں گی ۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے ایف بی آر میں اصلاحات کا عمل شروع کرنا چاہیئے جس کے نتیجے میں حکومتی آمدنی کھربوں میں پہنچ سکتی ہے ۔ابراہیم قریشی کا کہنا تھاکہ ٹیکس اتھارٹیز کو خودمختاری دینے والے ممالک نے اپنی وصولیوں میں 40تا120فیصد تک اضافہ کیا ہے اور پاکستان کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیئے۔(جاری ہے)
اس وقت ایک اندازے کے مطابق ملک میں دس لاکھ افراد ٹیکس ریٹرن فائل کرتے ہیں جبکہ 1990میں ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کی تعداد16لاکھ تھی اور یہ رجحان لوگوں کی ٹیکس نظام پر عدم اعتماد کو ظاہر کرتا ہے ۔
آل پاکستا ن بزنس فورم کے صدر کا کہنا تھا کہ پانچ لاکھ اور زائد ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد35ہزار کے قریب ہے اور آمدن کے حصول کیلئے حکومت کی توجہ کا مرکز بھی یہی ٹیکس گذار ہیں،ان افراد کو آڈٹ،نوٹسز اور چھاپوں کے ذریعے ہراساں کرکے دیگرٹیکس دینے کے خواہشمند افراد کو نہایت ہی منفی پیغام دیا جارہا ہے ۔ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان کے چاروں صوبوں میں کاروبار کرنے والے صنعتکاروں کو 95بار ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے جبکہ دستاویزات کی تیاری میں انہیں سالانہ598گھنٹے صرف کرنا پڑتے ہیں جبکہ اس کے برعکس سنگاپور میں صنعتکار سال میں محض6بار ٹیکس ادا کرتے ہیں اور ملائشیا میں صنعتکار سال میں14بار ٹیکس ادا کرتے ہیں ۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.