لاہورہائیکورٹ،گرمیوں کی چھٹیوں میں سکول کے بچوں سے تین ماہ کی یکمشت فیسیں وصول کرنے والے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا حکم
منگل 31 مئی 2016 19:03
لاہور۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 مئی۔2016ء )لاہورہائیکورٹ نے گرمیوں کی چھٹیوں میں سکول کے بچوں سے تین ماہ کی یکمشت فیسیں وصول کرنے والے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے درخواست گزار شبیرالزمان کی درخواست پر سماعت کی. سماعت کے موقع پر درخواست گزار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آئین کے آرٹیکل 25 اے کے تحت شہریوں کو مفت تعلیم کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔
تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء کو گرمیوں کی چھٹیوں کے آغاز سے ہی تین ماہ کی یکمشت فیسوں کی ادائیگی کے حوالے سے دباؤ کا سامنا ہے .انہوں نے بتایا کہ یکمشت فیسیں ادا نہ کرنے والے طالبعلموں کا نام سکول سے خارج کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جو والدین اور طالبعلموں کے لئے اذیت سے کم نہیں.ڈپٹی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ تعلیم کوابھی تک تین ماہ کی اکٹھی فیس وصول کرنے سے متعلق کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی.جس پر عدالت نے گرمیوں کی چھٹیوں میں سکول کے بچوں سے تین ماہ کی یکمشت فیسیں وصول کرنے والے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا.عدالت نے یکمشت فیسیں وصول کرنے کے خلاف جاری نوٹیفیکیشن کی ٹی وی اور اخبارات میں تشہیر کرنے کا بھی حکم دے دیا۔(جاری ہے)
مزید تعلیم کی خبریں
-
انٹرمیڈیٹ نے تمام گروپس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2023ء کے نتائج کا اعلان کردیا
-
کراچی میں میٹرک کے امتحانات میں بدنظمی عروج پر پہنچ گئی
-
کراچی میں میٹرک امتحانات، پرچہ لیک ہونے کی روایت تیسرے دن بھی برقرار
-
میٹرک کے امتحانات کا دوسرا روز، دسویں جماعت کا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر آؤٹ
-
نوابشاہ میں دسویں جماعت کا مبینہ حل شدہ ریاضی کا پرچہ واٹس ایپ پر وائرل
-
لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان شروع
-
کراچی میں میٹرک کے امتحانات، پہلا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل
-
تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ ون (فرسٹ ایئر)کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے،101451طلبا و طالبات حصہ لیں گے
-
انٹرمیڈیٹ امتحانات، جعلی امیدوار پرچہ دیتے گرفتار ،مقدمہ درج
-
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
-
میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.