وفاقی کی آئندہ مالی سال کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام سے تعلیم، صحت اور دوسرے شعبوں میں مختلف نئے منصوبے تجویز
مقصد سماجی شعبے کی ترقی و فروغ ہے، نئے پی ایس ڈی پی میں تعلیم و صحت کے کئی جاری منصوبوں کے لیے خطیر رقم مختص کی گئی ہے، نئے منصوبوں میں اعلیٰ تعلیم کے منصوبے سب سے زیادہ ہیں
منگل 31 مئی 2016 19:28
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مئی۔2016ء) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام سے تعلیم، صحت اور دوسرے شعبوں میں مختلف نئے منصوبے تجویز کیے ہیں جس کا مقصد سماجی شعبے کی ترقی و فروغ ہے، نئے پی ایس ڈی پی میں تعلیم و صحت کے کئی جاری منصوبوں کے لیے خطیر رقم مختص کی گئی ہے، نئے منصوبوں میں اعلیٰ تعلیم کے منصوبے سب سے زیادہ ہیں۔
ان میں اسلام آباد میں یونیورسٹی آف سینٹرل ایشیا و پاکستان شامل ہے جو اعلیٰ معیار کی حامل درس گاہ ہو گی، اعلیٰ تعلیم کے نئے منصوبوں کی خاص بات بلوچستان، خیبر پختونخوا و گلگت بلتستان میں جامعات کے قیام پر زیادہ توجہ دینا ہے، بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں گوادر یونیورسٹی کا قیام، سوات میں خواتین یونیورسٹی کے کیمپس کا قیام، بنوں یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی کے لکی مروت کیمپس کو یونیورسٹی میں بدلنے کا منصوبہ، کرک میں خوشحال خان یونیورسٹی میں نئے اکیڈمک بلاک کا قیام، ڑوب میں یونیورسٹی آف بلوچستان کے سب کیمپس کا قیام، گلگت میں سینٹر آف ایکسی لینس برائے چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) ٹیکنیکل کالج کا قیام، اسلام آبادمیں وزیر اعظم تعلیمی اصلاحات پر عمل درآمد کے یونٹ کا قیام شامل ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.